بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کرنیوالی جنوبی افریقہ آج ویسٹ انڈیز سے ٹکرا رہی ہے

320 Views 0 3 مہینے
ڈوپلیسز الیون کو بڑی شدت کیساتھ ورلڈکپ میں پہلی فتح کا انتظار
Posted at 10 جون-2019

لندن۔ آج ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ایک دوسرے کیخلاف نبردآزما ہو رہی ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کرنیوالی جنوبی افریقہ کو ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ دوسری جانب کل بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

Courtesy Dunya Tv

ڈوپلیسزالیون کو ورلڈکپ میں پہلی فتح کا انتظار

شیکھر دھون نے کینگروز کیخلاف شاندار سنچری بنا کر ٹوٹل 354 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے بھی 82 رنز کی خوبصورت اننگ تراشی۔ 12 ویں ورلڈکپ میں ڈوپلیسز الیون کو بڑی شدت کیساتھ ورلڈکپ میں پہلی فتح کا انتظار ہے۔

دوسری جانب ابتدائی دو ورلڈکپ کی فاتح ویسٹ انڈیز اب تک دو میچ کھیل چکی ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست جبکہ پاکستان کیخلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماسٹر بلے باز اے بی ڈویلیئر کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میں انکی کمی بڑی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی انجریز کے ہاتھوں بھی جنوبی افریقی ٹیم سخت مشکلات سے دوچار ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکہ جاپان میں پاکستانی لڑکوں کی مانگ کیوں

پاکستان بارے نہ جانے کیوں دشمن افواہیں پھیلاتا رہتا ہے یہاں کے لڑکے تو ایسے بھلے مانس ہیں…

5 گھنٹے

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

13 گھنٹے

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

24 گھنٹے

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے