بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

مشتعل افغانیوں کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ

249 Views 0 2 مہینے
مشتعل افغانیوں کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ
Posted at 9 جون-2019


کابل۔ یوں تو افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کی ہم نے ہمیشہ ہر مشکل کی گھڑی میں مدد کی۔ اس کے پاس سمندری راہداری نہ ہونے کے باوجود اسے سمندر تک رسائی کیلئے زمینی راستہ فراہم کیا تاکہ وہ بیرون نہ صرف تجارت کر سکے بلکہ بیرون ملک سے اشیاء منگوا بھی سکے۔

Courtesy Express Tv

افغان حکمران اپنی عوام کے ذہنوں میں بھی پاکستان کیخلاف مسلسل زہر بھر رہے ہی

افغان جنگ میں 35 لاکھ افغانیوں کا بوجھ پچھلی چار دہائیوں سے اٹھانے کے باوجود افغان حکمرانوں ہمیشہ پاکستان سے شاکی رہے ہیں اور پاکستان کیخلاف سازشیں کرتے رہے ہیں۔ افغان حکمران اپنی عوام کے ذہنوں میں بھی پاکستان کیخلاف مسلسل زہر بھر رہے ہیں۔

پاکستانی سفارت روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار افغانیوں کو ویزے جاری کرتا ہے

اب تازہ واقعہ میں پاکستانی سفارت خانے پر پاکستان آنے کے خواہش مند مشتعل افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا۔ سفارت خانہ کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو قابو کر لیا۔ مشتعل افراد فوری پاکستانی ویزا کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس حملے میں سفارت خانے کی عمارت یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے افغان حکام کو کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان حکام نے بھی اسے واقعات کے تدارک کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار ویزے جاری کرتا ہے۔ اس کیلئے سفارتی عملہ دن رات تندہی سے کام کرتا ہے۔ اس لئے ویزا ملنے میں تاخیر کا بہانہ بنا کر سفارت خانے پر دھاوا بولنا قابل مذمت ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیریوں پر مودی سرکار کے ظلم و…

8 منٹ
بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی بجائے استعفٰی دے دیا

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

52 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

2 گھنٹے
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے