بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

قصور کے چار بچوں کا قاتل پکڑا گیا

Tariq Avatar
73 Views 0 3 ہفتے
Gulf News
Posted at 1 اکتوبر-2019

قصور میں چار بچوں کو اغوا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا قاتل بارہ روز بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم لاہور میں تندور پر روٹیاں پکاتا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب عارف نواز نے پریس کانفرنس کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ قاتل سہیل شہزاد تک پہنچنے کے لیئے پولیس اور دیگر اداروں نے انتھک محنت کی جس کے لیئے سب کا مشکور ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا۔

کوڑے کے ڈھیر سے پولیس کو بچے مردہ حالت میں ملے۔ تصویر گلف نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیا ہے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ان کی شناخت کی گئی اور یہ چاروں وارداتیں سہیل شہزاد نامی ملزم نے کیں۔

قصور کے علاقے چونیاں سے بارہ برس کے عمران، آتھ برس کے علی حسنین، آٹھ سالہ فیضان اور نو برس کے محمدسلمان رواں سال جون میں اغوا کیئے گئے۔ والدین کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد پولیس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی تھی۔

چاروں بچوں کی ڈیڈ باڈی 18 ستمبر کو کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔ چاروں میں سے تین بچوں کی محض ہڈیاں ہی ملی تھی۔ واقع کے بعد 1649 افراد کی جیو فنسنگ کرائی گئی۔ مشکوک افراد کی جیوفینسنگ کی گئی، چونیاں واقعے کے ایک ملزم کا ڈی این اے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے سے میچ کرگیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگاتا ہے اور ملزم کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ 27 برس کا مبینہ قاتل غیر شادی شدہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

رانا ثنا اللہ منشیات کیس کے افسر پر لاہور میں حملہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ایک عہدیدار کی گاڑی کو مشکوک افراد نے ٹکر ماری، وہ تو بال بال…

20 گھنٹے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام سہولیات بحال کریں۔ امریکہ

امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے…

22 گھنٹے

ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا کر چند میٹر گھسیٹنے والی ڈرائیور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا…

2 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے