بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

مودی کو اپنا جہاز پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت دے دی

paktv Avatar
525 Views 0 12 مہینے
مودی کو اپنا جہاز پاکستانی فضائی حدود سیگزارنے کی اجازت دے دی
Posted at 12 جون-2019

اسلام آباد۔ اچھے ہمسائے اللہ کی خاص نعمت ہوتے ہیں۔ پاکستان نے اپنے ہمسائے بھارت کے ساتھ ہمیشہ جذبہ سگالی کا رویہ اپنایا ہے مگر بھارت نے تقسیم ہند کے بعد کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے تودوسری ٹرم کا الیکشن بھی پاکستان دشمنی کی بنیاد پر لڑ کر جیتا حالانکہ پاکستانی انتخابات میں کسی بھی حکمران نے آج تک بھارت کارڈ نہیں کھیلا۔

مودی نے دوسری ٹرم کا الیکشن بھی پاکستان دشمنی کی بنیاد پر لڑ کر جیتا

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مودی کو دوسری ٹرم کا انتخاب جیتنے پر ٹیلی فون پر نہ صرف مبارکباد دی بلکہ امن کو ایک اور موقع دینے کی بات کہی جس کا مودی نے مثبت جواب نہیں دیا۔ اب مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آج بشکیک جا رہے ہیں۔

Courtesy Indian today

شکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود آسان راستہ

بھارتی وزارت خارجہ نے مودی کے جہاز کو بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی باضابطہ اجازت مانگی تھی جو حکومت پاکستان نے منظور کر لی۔ عالمی تجزیہ کار بھی مودی کے رویہ پر حیران ہیں کہ ایک طرف وہ پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کرتے دکھائی دیتے ہیں تو دوسری جانب وہ پاکستانی حدود سے گزرنے کی اجازت مانگ کر دنیا پر آخر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

Courtesy Times Now

ان کی انتہا پسندی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر وہ اس عمل کے ذریعے دنیا کو اپنے جانب سے مفاہمت کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود آسان ترین راستہ ہے۔ اس روٹ سے کم از کم تین گھنٹے کی بچت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے حکومت پاکستان نے پہلے بھی سابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

9 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع…

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی…

13 گھنٹے
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

پیٹرول کی قلت، ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی…

1 دن
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

امریکی خاتون صحافی ، بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سنتھیا ڈی رچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ…

2 دن
مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

7 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

8 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

9 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

9 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے