بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کا بڑا اقدام

Tariq Avatar
91 Views 0 3 ہفتے
Dawn
Posted at 3 اکتوبر-2019

راولپنڈی۔ پاک فوج نہ صرف ملک کی نظریاتی بلکہ دفاعی سرحدوں کی بھی محافظ ہے۔ زمانہ امن ہو یا جنگی صورتحال، مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔ اب ملکی معیشت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی پاک فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے ”قومی معاشی کونسل“ بنائی تو اراکین میں آرمی چیف بھی شامل تھے۔

سیمینار کی میزبانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کی

اب پاک آرمی کی جانب سے ”معیشت اور سلامتی“ پر سیمینار کا انعقاد آرمی چیف کا معیشت کو پٹڑی پر لانے کیلئے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ آرمی آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار کی میزبانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ تقریب میں حکومتی اقتصادی ٹیم، تاجر برادری بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی ٹیم اور کاروباری حضرات کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے مل بیٹھ کر بات چیت اچھا شگون ہے۔

Courtesy Ispr

حکومتی ٹیم نے کاروباری برادری کو دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا

سرکاری اور نجی اداروں میں تعاون سے معاشی سرگرمیوں پر خوشگوار اثر پڑے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خوشحالی قومی سلامتی کی ضروریات پوری کرنے اور معاشی ترقی سے ہی آ سکتی ہے۔ پاک آرمی کا سیمینار کرانے کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے تمام فریقین کو ایک پیج پر لانا ہے۔ اس موقع پر حکومتی ٹیم نے کاروباری برادری کو دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورت میں بہتری آئی ہے۔ اس کے اقتصادی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حکومتی اقتصادی ٹیم نے تاجروں کو کاروبار میں آسانی دینے کیلئے اپنی سفارشات سے آگاہ کیا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حکومتی اقتصادی ٹیم نے کہا کہ قومی معیشت میں استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزائی نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے تجاویز پرتبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں نے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ تاجروں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے اصلاحات کے نفاذ میں پورا تعاون کریں گے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں بظاہر بہتری کے دعوے تو کئے جا رہے ہیں مگر تاجر برادری میں بے چینی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بڑھتی مہنگائی اور آزاد معیشت دانوں کے خدشات کے پیش نظر آرمی چیف نے تمام فریقوں کو ایک پلیٹ پر بٹھا کر معیشت کے پہیئے کو رواں دواں رکھنے کیلئے ایک مرتبہ پھر اپنی قومی ذمہ داری نبھائی ہے۔

واضح رہے تاجروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر 9 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال آ چکی ہے۔ ایک طرف مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب منی بجٹ لانے کی افواہوں پر عوام اور تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

58 منٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام سہولیات بحال کریں۔ امریکہ

امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے…

22 گھنٹے

سرفراز کو کرکٹ نہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ایک اچھے وکٹ کیپر…

5 دن

امریکہ اور ترکی کے درمیان بڑا معاہدہ ہو گیا

ترکی اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ترک فوج پانچ روز یعنی…

5 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

58 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے