بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

میئر سری نگر کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا

68 Views 0 2 ہفتے
میئر سری نگر کو سچ بولنا مہنگا پڑ گیا
Posted at 4 ستمبر-2019

نئی دہلی۔ بھارت سرکار کا کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دینا گلے کی ہڈی بننا شروع ہو گیا ہے۔ نہ صرف بھارت کے اندر بلکہ عالمی برادری کی طرف سے بھی اس اقدام کی مخالفت شروع ہو چکی ہے۔

انہیں بھی گھر پرنظربند کر دیا گیا ہے

اب مودی کی حمایت کرنیوالے کو بھی اپنے موقف میں تبدیلی لانا پڑ رہی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت نوازوں کی آنکھیں کھولنی شروع کر دی ہے۔ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلٰی عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کے بعد اب میئر سری نگر جنید اعظم بھی بھارت کے ساتھ الحاق کو اپنی غلطی قرار دینا شروع کر دیا۔

میئر سری نگر جنید اعظم کو کشمیر کی صورتحال پر سچ بولنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ اس جرم کی پاداش میں ان کی آزادی چھن گئی ہے اور انہیں بھی گھر پرنظربند کر دیا گیا ہے۔ میئر سری نگر جنید اعظم نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں وادی کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی تھی۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑنے کا انکشاف کیا ہے۔ یاسین ملک کے رشتے داروں نے ان کی صحت کے بارے میں میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ادھر پاکستان میں یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے شوہر کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مظلوم کشمیریوں کی مدد کو پہنچے۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے