بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

ملائیشیا میں روزہ خوروں کو پکڑنے کیلئے انوکھا انداز

121 Views 0 3 ہفتے
ملائیشیا میں روزہ خوروں کو پکڑنے کیلئے انوکھا انداز
Posted at 24 مئی-2019

ملائیشیا۔ معروف انگریزی جریدے ”دی میل“ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملائیشین آفیشل باورچی اور ویٹر کا بھیس بدل کر ایسے روزہ خوروں کو پکڑتے ہیں جو ماہ رمضان میں روزے نہیں رکھتے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایک مقامی سیگامیٹ کونسل کے 32 آفیشل مسلم اکثریتی ملک میں باورچی اور ویٹر کا بھیس بدل کر فوڈ پوائنٹس پر بے روزوں کی نگرانی کرتے ہیں۔

ملائیشیا ایک بڑا اسلام ملک ہے۔ یہاں ماہ رمضان میں تمام مسلمان سحری سے لیکر افطاری تک روزہ رکھتے ہیں صرف بیماری کی صورت میں انہیں استثنٰی حاصل ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملائیشیا میں ایسی سخت سزائیں نہیں تھیں مگر حالیہ برسوں میں خاصی سختیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

Courtesy The Mail

شمالی جوہر سٹیٹ کے مختلف ڈسٹرکٹ میں 185 فوڈ پوائنٹس کی نگرانی کی جاتی ہے

شمالی جوہر سٹیٹ کے مختلف ڈسٹرکٹ میں 185 فوڈ پوائنٹس کی نگرانی کی جاتی ہے جبکہ دو آفیسرز کا انتخاب باورچی کے طور پر کیا جاتا ہے کیونکہ وہ مشہور مصالحے دار نوڈلز بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ سیگمنٹ میونسپل کمیٹی کے صدر محمد مسنی واکیمین کا کہنا ہے کہ اس خفیہ کام کیلئے منتخب انفورسمنٹ آفیسر اپنیکام میں بڑی مہارت رکھتے ہیں۔

فوڈ پوائنٹس پر کام کرنیوالے ملازمین مائیگرینٹ ہوتے ہیں

وہ انڈونیشین اور پاکستانی زبان میں بول کر گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ آرڈر لینے والے گاہکوں کو پورا یقین ہو جاتا ہے کہ وہ یہاں کھانا پکانے اور خوراک مہیا کرنے کیلئے رکھے گئے ہیں۔ ملائیشیا میں زیادہ تر فوڈ پوائنٹس پر کام کرنیوالے ملازمین مائیگرینٹ ہوتے ہیں۔

روزہ خوروں کیلئے چھ ماہ جیل کی سزا ہے

مسنی کا کہنا ہے کہ اگر دن کے اوقات میں کوئی مسلمان کھانے کا آرڈر دے تو یہ آفیسرز خفیہ طور پر ان کی فوٹو لے لیتے ہیں اورپھر مقامی مذہبی امور کے ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے مزید کارروائی کیلئے کہتے ہیں۔ واضح رہے جوہرسٹیٹ میں روزہ خوروں کیلئے چھ ماہ جیل کی سزا رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

5 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے