بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

مانی کا کپتان کی تبدیلی اور اگلے چار سال کیلئے منصوبہ بندی کا عندیہ

79 Views 0 2 ہفتے
مانی کا کپتان کی تبدیلی اور اگلے چار سال کیلئے منصوبہ بندی کا عندیہ
Posted at 9 جولائی-2019

لندن۔ ورلڈکپ کا ناک آؤٹ شروع ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم اس مرحلے سے پہلے ہی اپنا سفر ختم کر کے وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میگاایونٹ میں قومی ٹیم کا ہر سطح پر کارکردگی کو پرکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کپتان کی تبدیلی کا بھی اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے اگلے چار سال کو مدنظر رکھ کر کئے جائیں گے اور کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم میں ذہنی پختگی کی کمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کیساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ہیڈ کوچ میکی آرتھر سے ٹیم کی کارکردگی پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دے دیا کہ میکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی جا رہی ہے۔

Courtesy Dunya

کوچنگ سٹاف کی تقرریاں انکے چیئرمین پی سی بی بننے سے پہلے کی گئی تھیں

انہوں نے کہا کہ کوچنگ سٹاف کی تقرریاں انکے چیئرمین پی سی بی بننے سے پہلے کی گئی تھیں۔ اس مرحلے پر ٹیم مینجمنٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مناسب نہیں سمجھا۔ اب ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کو ہر سطح پر پرکھا جائیگا۔ میگا ایونٹ سے پہلے ہی یہ توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان ورلڈکپ کا سیمی فائنل ضرور کھیلے گا مگر شاید قدرت کو ایسا منظور نہ تھا۔

ابتدائی میچز میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف اچھا کھیل پیش نہ کر سکی

آخری چار میچز میں قومی ٹیم کی کارکردگی ہر اعتبار سے بہترین تھی مگر ابتدائی میچز میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف اچھا کھیل پیش نہ کر سکی۔ یہ بات تمام ٹیمیں مانتی ہیں کہ پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ تاہم وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں ذہنی پختگی کی کمی ہے جس پر مزید کام کریں گے۔

انضمام اور میکی آرتھر میں مکمل ہم آہنگی تھ

انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ورلڈکپ میں موجودگی سے کوچنگ سٹاف یا ٹیم مینجمنٹ کے کام میں مداخلت کا سبب بنی۔ انضمام الحق انگلینڈ ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران آئے تھے۔ بھارت کیخلاف ورلڈکپ کے میچ تک ان کی آفیشل ڈیوٹی تھی۔ تمام پلیئرز نے بھی درخواست کی تھی کہ وہ انضمام الحق کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

نجی جہاز سیاسی بینرز کے ساتھ کس طرح فضائی حدود میں آ گیا

انضمام اور میکی آرتھر میں مکمل ہم آہنگی تھی۔ ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف میچ کے دوران سٹیڈیم کی حدود میں ایک نجی جہاز سے گہرائے گئے سیاسی بینرز پر پی سی بی نے آئی سی سی سے باضابطہ تحریری شکایت کی۔ پی سی بی یہ بات جاننے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران سٹیڈیمز نوفلائی زون ہوتے ہیں اور میچوں کے دوران ڈرون کیمرے استعمال ہو رہے ہوتے ہیں۔

اس دوران ایک نجی جہاز سیاسی بینرز کے ساتھ کس طرح فضائی حدود میں آ گیا۔ اس جہاز کو کس نے چارٹر کیا تھا؟ اس میچ کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بھی پی سی بی نے آئی سی سی کو تحریری شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

مزدور کی ایسی سزا کہ انسانیت بھی شرما…

کراچی کے ایک فیکٹری میں مزدور کو غلطی کی ایسی سزا دی کہ انسانیت کی روح کانپ جائے۔…

14 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

16 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

16 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے