بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-July-2020

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

paktv Avatar
204 Views 0 8 مہینے
Indian Today
Posted at 23 اکتوبر-2019

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے ناریل تیل کی تجارت بند کرنے کی دھمکی کو ذرا بھی خاطر میں نہیں لائے۔ انہوں نے کشمیر پر بھارتی جارحیت سے متعلق اپنا بیان واپس لینے سے صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں تجارت بند کرنے کی دھمکی نہ دے۔

Courtesy Twitter

تجارتی دباؤ کشمیریوں کی حمایت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا

بھارت کے ساتھ تجارت باہمی بنیادوں پر کرتے ہیں۔ اگر بھارت ہمارا ناریل کا تیل خریدتا ہے تو ہم بھی اس سے بہت سی چیزیں خریدتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کشمیر میں بھارتی مظالم اور حق خودارادیت سے متعلق اپنا بیان واپس لینے سے انکار کر دیا۔ ملائیشین پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ سوچ سمجھ کر کیا تھا۔

اب بھی اس پر قائم ہوں۔ بھارتی تجارتی دباؤ کشمیریوں کی حمایت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اپنے خطاب میں بھارتی فوج کی جارحیت اور مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ حتم کرنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کو اپنی حیثیت منوانے کیلئے مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ واضح رہے ترک صدر نے بھی مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا تھا جس مودی دھمکی پر اتر آیا اور دو روزہ دورہ ترکی منسوخ کر کے انہیں اپنا بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جو کارگر ثابت نہ ہوا۔

اب اربوں ڈالر کی تجارت ختم کرنے کی دھمکی دیکر ملائیشین وزیراعظم کو کشمیریوں کے حق میں بیان واپس لینے کی مذموم کوشش کی، دونوں مرتبہ بھارت بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ واضح رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران وزیراعظم عمران خان، ترک صدر طیب اردگان اور ملائیشین وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ انگریزی چینل بنانے کا اعلان بھی کیا تھا تاکہ مسلمانوں کے موقف کو عالمی برادری کے سامنے درست انداز میں پیش کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس والے پائلٹس کو طیارہ اڑانے سے…

قومی ائیر لائنز (پی آئی اے ) نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا…

7 دن
جعلی لائسنس کا معاملہ،262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار

پہلا سونے سے بنا ہوٹل تعمیر، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا…

سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی…

1 ہفتہ
پہلا سونے سے بنا ہوٹل تعمیر، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا ؟

چین سے رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اسلحہ قوانین…

چین کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلا گئی اور فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول…

1 ہفتہ
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبیچین سے رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اسلحہ قوانین تبدیل

شوگر انکوائری رپورٹ پر حکم امتناع خارج، ملزم مالکان کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شوگر  ملز مالکان کی درخواست پر مختصر فیصلہ…

2 ہفتے
چینی انکوائری کمیشن کیس پر فیصلہ محفوظ

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

5 گھنٹے
وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

4 گھنٹے
سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

3 گھنٹے
یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور کا انکشاف

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

3 گھنٹے
پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے