بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی تھی؟

Tariq Tariq
58 Views 0 1 مہینہ
کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی تھی؟
Dawn
Posted at 20 فروری-2020

لندن۔ وکی لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں تہلکا مچا گیا تھا۔ لاکھوں خفیہ امریکی دستاویزات افشا کرنیوالے وکی لیکس کے بانی کو برطانیہ میں غیر ملکی سفارت خانے میں پناہ لینا پڑی تھی۔ بعد ازاں انہیں سفارت استثنٰی ختم ہونے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے جولین اسانج کے وکیل کے دعوے کی تردید

اب صدر ٹرمپ کے وکیل کے حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی تھی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کی عدالت میں چلنے والے مقدمے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے جولین اسانج کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ کہیں کہ 2016ء میں سامنے آنیوالے ڈیموکریٹ پارٹی کے ای میل سیکنڈل میں روس کا کوئی کردار نہ تھا تو انہیں معافی مل سکتی ہے۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکلا نے آئندہ سماعت پر ان کی امریکہ منتقلی کے فیصلے پر بات چیت کی۔ یہاں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں 2017ء میں وکی لیکس کے بانی سے ملاقات کرنیوالے ایک گواہ سابق ری پبلکن رکن ڈانا روبرا بیچر کے بیان کا حوالہ دیا گیا کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے جولین اسانج کے پاس بھیجا گیا تھا۔

جولین اسانج کے وکیل نے بتایا کہ ڈانا روبرا بیچر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر اسانج کو اسی صورت مشروط معافی دیں گے جب وہ یہ اعتراف کریں کہ 2016ء میں ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم کو نقصان پہنچانے کیلئے ای میل سیکنڈل میں روس کا کوئی ہاتھ نہ تھا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان نے جولین اسانج کے وکیل کے دعوے کی تردید کر دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈانا روبرا ہیچر کو سابق کانگریس رکن کے طور پر نہیں جانتے اور ان کی کبھی ان سے جولین اسانج سمیت کسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ جولین اسانج کے وکیل کا بیان من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔۔

متعلقہ خبریں

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

5 دن
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

مسجد کو اللہ کا گھر کہا جاتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کا واضح حکم بھی ہے…

5 دن
انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

کورونا پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھائی…

اسلام آباد۔ کورونا سے کیسے قابو پایا جائے۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جو نہ صرف دنیا بھر…

6 دن
کورونا پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھائی جا ئے گی

ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریض کتنا وائرس پھیلاتا ہے

کورونا ایک عالمی وبا کی شکل میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ اب شاید…

1 ہفتہ
ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریض کتنا وائرس پھیلاتا ہے

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

1 گھنٹہ
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

3 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

3 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے