بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کر دی

282 Views 0 3 مہینے
خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کر دی
Posted at 9 جون-2019

پشاور۔ افغان مہاجرین پاکستان کو افغان جنگ کے تحفے میں ملے۔ چار دہائیوں سے پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔ افغان جنگ کے اختتام پر عالمی برادری نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کے عوض ہمیں معمولی رقم ضرور دی مگر بعد ازاں سارا بوجھ حکومت پاکستان پر آن پڑا۔ تب سے حکومت پاکستان یہ ذمہ داری نبھا رہی ہے۔

افغان مہاجرین کو ان کے اپنے وطن افغانستان بھجوانے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی مرتبہ ڈیڈ لائن دیں مگر اس پر خاطر خواہ عمل نہ ہو سکا۔ اب افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

Courtesy Dunya Tv

انکی وجہ سے کے پی کے سمیت پورے ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے استدعا کی ہے کہ اس مدت میں مزید توسیع نہ کی جائے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کا بوجھ 4 دہائیوں سے اٹھا رکھا ہے۔ ان کی وجہ سے کے پی کے سمیت پورے ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ ہمارا کاروبار اور انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو چکا ہے۔

افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا کر پاکستان کیخلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائیگا۔ عمران خان نے ملک کو ٹریک پر ڈالا ہے۔ معیشت جلد بہتری ہو گی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا نواز شریف کو ستارہ امتیاز ملا ہوا ہے۔

مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ نواز شریف سے عید پر فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔ سارے چور اکٹھے ہو کر حکومت کیخلاف تحریک چلانا چلانا چاہتے ہیں۔ تحریک چلانے والے اپنا شوق ضرور پورا کریں مگر پہلے انہیں اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل…

اسلام آباد۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے رکن معظم علی خان کیخلاف اثاثے چھپانے اور غلط…

18 گھنٹے
نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل ہوئے

مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ…

مانچسٹر۔ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں اپنے لوگوں کی آسانی اور انہیں ممکنہ حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے…

19 گھنٹے
مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی…

اسلام آباد۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کہنے کو مسلمان ہے مگر مسلمانوں جیسی ایک بھی حرکت نہیں۔…

20 گھنٹے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی اداکار کو امن اور انسانیت کا درس

راہول مودی کی پابندیاں توڑ کر مقبوضہ کشمیر…

نئی دہلی۔ مودی سرکار کی تمام پابندیاں توڑ کر بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد…

22 گھنٹے
راہول مودی کی پابندیاں توڑ کر مقبوضہ کشمیر چلے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے