بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

کشمیرپر پاک بھارت کشیدگی برطانیہ پہنچ گئی

42 Views 0 6 دن
کشمیرپر پاک بھارت کشیدگی برطانیہ پہنچ گئی
Posted at 14 اگست-2019

لندن۔ برطانیہ ایک ایسا یورپی میں ہے جہاں پاکستان اور بھارت کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ عالمی کپ مقابلوں کے دوران بڑی تعداد میں دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے رہے مگر اب برصغیر کی آزادی کا ایک نامکمل ایجنڈا کشمیر دونوں ممالک کے مابین مودی سرکار کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی سے وجہ تنازع بن گیا ہے۔

ہزاروں کشمیریوں کا مقبوضہ کشمیر میں اپنی فیملی کے ساتھ رابطہ منقطع ہے

اب یہ آگ دونوں ممالک سے نکل کر برطانیہ پہنچ گئی ہے۔ اس کی حدت واضح محسوس کی جانے لگی ہے۔ پاکستانی نژاد کشمیری اور دیگر 15 اگست بھارت کے یوم آزاد کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے برطانیہ میں انڈین ہائی کمشنر کے باہر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ برطانوی سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اگر برطانوی نژاد بھارتی بھی آ گئے تو صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایک معروف برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد ہزاروں بھارتی فوجیوں کو وادی میں تعینات کر کے لاک ڈاؤن نے برطانیہ میں موجود لاکھوں کشمیریوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کا مقبوضہ کشمیر میں اپنی فیملی کے ساتھ رابطہ منقطع ہے جس سے ان کی جھنجھلاہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔

مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ موبائل اور فون سروس بند ہے جس سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ بیرون ملک مقیم کشمیریوں سیٹلائٹ کے ذریعے وادی میں مقام تھانے میں فون کر کے گھر والوں سے رابطہ کرتے ہیں۔ مقامی تھانے والوں کو فون کیا جائے تو ان کا کہنا ہے کہ وادی میں حالات معمول پر ہیں۔ انہیں پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے لیکن مقبوضہ کشمیر سے آنیوالی خبریں کچھ اور ہی کہہ رہی ہیں۔ اس کا اندازہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروس کا رابطہ منقطع ہونا بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی جنگی طیارے پرانی گاڑیوں سے بھی برے…

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی نسبت ان کے جنگی جہاز ناکارہ ہیں، بولے…

58 منٹ

امرتیا سین نے کشمیر کا کشمیریوں کو قانونی…

نئی دہلی۔ کشمیر ایک ایسا ایشو ہے جو 72 سالوں سے پاکستان اور بھارت کے مابین وجہ تنازع…

8 گھنٹے
بھارتی دانشور نے کشمیر کا کشمیریوں کو قانونی حقدار قرار دے دیا

سونم کپور پراینٹی نیشنلسٹ کا لیبل

ممبئی۔ مودی کے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے کے فاشسٹ اقدام پر بھارت دو حصوں میں…

8 گھنٹے
سونم کپور پر اینٹی نیشنلسٹ کا لیبل

مسلمانوں کے قصائی کیلئے ابوظہبی کا سب سے…

گجرات کے قصائی مودی نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کیا تو اسے پاکستان کی جانب سے…

9 گھنٹے
یو اے ای کا مودی کو سب سے بڑا ملکی ایوارڈ دینے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے