بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

113 Views 0 1 مہینہ
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران
Posted at 18 اگست-2019

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر گئے ہیں۔ 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔ مقبوضہ وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ہر گھر کے باہر ایک فوجی کھڑا ہے۔ کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

Courtesy Danya

ننھے بچے دودھ جبکہ بزرگ دوائی کیلئے ہلکان

اب محصور کشمیریوں کا سٹاک آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ غذا کے ساتھ ساتھ ادویات کا بحران شدت اخیتار کرنے لگا ہے۔ ننھے بچے دودھ جبکہ بزرگ دوائی کیلئے ہلکان ہو رہے ہیں۔ ادویات کے ساتھ ساتھ پانی کی بھی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے۔

محصور کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھوکے پیاسے مر جائیں گے مگر اپنی جنت نظیر وادی نہیں چھوڑیں گے۔ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی منقطع ہے۔ دوسری جانب دو کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کیخلاف پوسٹ چسپاں کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

حریت کانفرنس کے 40 اہم رہنما نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔ اس کے علاوہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت ایک ہزار سیاسی رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظربند کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

9 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے