بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

عمران خان ٹرمپ کیلئے پاکستان سے کیا گفٹ لے کر گئے۔ جانیئے اس لنک میں

165 Views 0 1 مہینہ
عمران خان ٹرمپ کیلئے پاکستان سے کیا گفٹ لے کر گئے۔ جانیئے اس لنک میں
Posted at 21 جولائی-2019

اسلام آباد۔ غیر ملکی دوروں پر سربراہ مملکت کیلئے تحائف لیکر جانا ایک قدیم روایت ہے۔ اس روایت کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی زندہ رکھا ہے۔ حالانکہ ماضی کے حکمران غیر ملکی حکمرانوں سے ذاتی دوستیوں کیلئے ملکی خزانے کو بھاری ٹیکہ لگاتے رہے ہیں مگر عمران خان نے بھاری قیمت کے تحفے کے بجائے ایک ایسے انمول تحفے کا انتخاب کیا جو امریکی صدر ٹرمپ اور امریکیوں کو بھی پسند آئے گا کیونکہ یہ تحفہ دینے والے کے خلوص کو ظاہر کرتا ہے۔

کل ملاقات میں صدر ٹرمپ کو کیمیل کلر گلدان بطور تحفہ پیش کریں گے

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران صدر ٹرمپ کیلئے ایک ملتانی کیمیل کلر کا گلدان لیکر گئے ہیں جس پر صدر ٹرمپ کی تصویر پینٹ کی گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی میں کل 22 جولائی کو ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کو کیمیل کلر کا گلدان بطور تحفہ پیش کریں گے جو ان کے سامان کے ساتھ گیا ہے۔

واضح رہے صدیوں پرانے اس فن کو نقاشی کہتے ہیں جو ابتدائی طور پر میٹل کے برتنوں پر پینٹ کیا جاتا تھا اور جنوبی ایشیاء میں اسے ملتان کا خاص تحفہ سمجھا جاتا تھا۔ اس فن کو ملک محمد عبدالرحمان نقاش نے زندہ رکھا ہوا ہے۔ کیمیل گلدان حکومت پاکستان کئی ممالک کے سربراہوں کو بطور تحفہ بھیج چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کی معافی…

ملتان۔ سابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا اندھا قتل نہ صرف ان کے پرستاروں بلکہ بوڑھے والدین…

1 دن

سابق وزیراعظم بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل…

اسلام آباد۔ اختیار ایک ایسی شے ہے جب بندے کے پاس ہو تو اسے غلط اور صحیح کی…

1 دن

عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر…

نیویارک۔ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے مگر بھارت نے کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر…

1 دن
عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر الرٹ جاری

پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک…

اسلام آباد۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا درجہ تبدیل کرنے کے بعد پاکستان کی جانب…

2 دن
پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک میں بھرپوراحتجاج کریں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے