بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

امیگریشن حکام کیلئے عمارت کی تیاری بھی شروع ہو گئی

235 Views 0 2 مہینے
امیگریشن حکام کیلئے عمارت کی تیاری بھی شروع ہو گئی
Posted at 23 مئی-2019

لاہور۔ نارووال کرتاپور راہداری منصوبہ ایک دور میں خواب تھا مگر بھارتی کرکٹر سدھو کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو جپھے کے بعد حکومت پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے اس منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

Courtesy Pakistan Construction amd Quarry

رکاوٹیں ڈالنے کی بھارتی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں

بھارت کو بھی چاروناچار اس منصوبے پر راضی ہونا پڑا۔ اب تک دونوں ممالک کے درمیان تین مرتبہ مذاکرات کا دور بھی ہوا۔ اس میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھارتی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں۔ سکھوں کے مقدس مذہبی مقام کو کھولنے پر سکھ کمیونی کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ دنیا بھر سے سکھ اپنے گرو کے دربار کی زیارت کیلئے آ سکیں گے۔

پل کے اوپر 6 پلرز پر سلیبیں رکھنے کا کام باقی رہ گیا

نارووال کرتارپور منصوبہ اب تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پل کے اوپر 6 پلرز پر سلیبیں رکھنے کا کام باقی رہ گیا ہے۔ کرتاپور دربار کے احاطہ کی توسیع کیلئے تالاب ”سروپہ“ پر کام بھی جاری ہے۔

دربار کے احاطہ کو چاروں اطراف سے تین سے ساڑھے تین سو فٹ کشادہ بھی کیا گیا ہے۔ سکھ یاتریوں کیلئے چیکنگ کاؤنٹراور انتظار گاہ کی تیاری بھی عنقریب مکمل ہونے کی نوید سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

لاہور شہر کی سڑکوں پر گڑھے نظر نہیں…

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو تعمیر و مرمت کی ہدایت کردی، حکام…

13 گھنٹے

مزدور کی ایسی سزا کہ انسانیت بھی شرما…

کراچی کے ایک فیکٹری میں مزدور کو غلطی کی ایسی سزا دی کہ انسانیت کی روح کانپ جائے۔…

15 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

16 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے