بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی رپورٹ جاری کر دی

73 Views 0 2 ہفتے
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی رپورٹ جاری کر دی
Posted at 9 جولائی-2019

واشنگٹن۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے تین سال میں 6 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ اس فنڈز کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج پاکستان کو مل جائیگی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے چھ ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے حوالے س اپنی تازہ رپورٹ بھی جاری کر دی ہے۔ پاکستان گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے ستمبر میں ایک جامع پالیسی کا اعلان کرے گا۔

نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم دوبارہ نہ لانے کی یقین دہانی

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات سمیت تمام ذرائع آمدن پر یکساں ٹیکس نافذ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم دوبارہ نہ لانے اور ٹیکس محاصل میں 2220 ارب روپے اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نئے وفاقی بجٹ میں 733 ارب کے نئے ٹیکس بھی عائد کئے گئے ہیں۔

سٹیٹ بنک کی خودمختاری، گورننس اور مینڈیٹ میں بہتری لائی جائے گی

حکومت نے زیرو رینڈ کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم نہ کرنے اور تمام ذرائع آمدن پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئندہ بجٹ خسارا پورا کرنے کیلئے حکومت اسٹیٹ بنک سے قرض نہیں لیگی اور سٹیٹ بنک کی خودمختاری، گورننس اور مینڈیٹ میں بہتری لائی جائے گی۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سماجی تحفظ کے شعبوں کیلئے وسائل پیدا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

مزدور کی ایسی سزا کہ انسانیت بھی شرما…

کراچی کے ایک فیکٹری میں مزدور کو غلطی کی ایسی سزا دی کہ انسانیت کی روح کانپ جائے۔…

15 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے