بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع

Tariq Tariq
65 Views 0 1 مہینہ
حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع
Geo
Posted at 20 فروری-2020

لاہور۔ معروف کامیڈی عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی موت نے نہ صرف شوبز حلقوں کو افسردہ کر دیا بلکہ عوام میں بھی ان کی بے وقت موت پرگہرے صدمے کا اظہار کیا گیا۔ وہ گردے کے ٹرانسپلانٹ آپریشن میں پیچیدگی کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔

وہ تین ہفتے تک ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج رہیں

انہیں گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی درخواست پر ایف آئی اے نے معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کے گردے کی غیر قانونی سرانسپلانٹ پر تحقیقات شروع کر دیں۔ فوٹا نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے نام ایک مراسلہ جاری کیا جس میں ہدایت کی گئی کہ گردے کی پیوند کاری کرنیوالے سرجن ڈاکٹر فواد ممتاز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

فوٹا کی ہدایت پر حرا عمر کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ حرا عمر کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی موت ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہوئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حرا عمر گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کے گردے کی پیوند کاری کیلئے آزاد کشمیر کے ڈاکٹر سے 34لاکھ میں معاملہ طے پایا۔

وہ تین ہفتے تک ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔ آزاد کشمیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر پانچ روز قبل انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل گیا۔ یہاں وہ پانچ روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ واضح رہے ایف آئی اے نے ماضی میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کیخلاف لاہور سمیت پنجاب میں میگا آپریشن کلین اپ کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

5 دن
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

مسجد کو اللہ کا گھر کہا جاتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کا واضح حکم بھی ہے…

5 دن
انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

کورونا پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھائی…

اسلام آباد۔ کورونا سے کیسے قابو پایا جائے۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جو نہ صرف دنیا بھر…

6 دن
کورونا پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھائی جا ئے گی

ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریض کتنا وائرس پھیلاتا ہے

کورونا ایک عالمی وبا کی شکل میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ اب شاید…

1 ہفتہ
ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریض کتنا وائرس پھیلاتا ہے

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

3 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

3 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

4 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے