بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

25-August-2019

حکومت جسٹس فائز عیسٰی کوریفرنس کے ذریعے نہیں ہٹا سکتی۔ چیف جسٹس

269 Views 0 3 مہینے
حکومت جسٹس فائز عیسٰی کوریفرنس کے ذریعے نہیں ہٹا سکتی۔ چیف جسٹس
Posted at 10 جون-2019

لندن۔ بار اور بینچ جوڈیشری کے دو پہیئے ہیں۔ ان میں سے اگر ایک پہیہ صحیح کام نہ کرے تو توازن بگڑ جاتا ہے۔ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ بھی بار اور بینچ میں توازن کے زبردست حامی ہیں۔ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے ہی عدالتوں میں دہائیوں سے پڑے کیسز کو جلد نمٹانے کا عندیہ دیا۔ ماڈل کورٹس ان کے ذہن کی اختراع ہیں۔

ان عدالتوں میں قتل اور گھناؤنے جرائم کے فیصلے بڑی تیزی سے کئے جا رہے ہیں۔ اب سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوانے پر وکلا برادری سراپا احتجاج ہے اور ان کیخلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ 14 جون کو قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل سنے گی۔

Courtesy Pakistab Point

اس روز پاکستان بار کونسل نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے

اس روز پاکستان بار کونسل نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس ریفرنس پر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت ریفرنس کے ذریعے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو نہیں ہٹا سکتی۔ وہ آج کل لندن کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیمبرج طلبہ یونین سوسائٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ پاکستانی عدالتوں سے متعلق ہے۔ لہٰذا اس فورم پر بات کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ انہوں نے طلبا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں ججز پر اعتماد رکھیں انشاء اللہ انصاف ہو گا۔

سیمینار کے دوران طلبا نے پاکستان میں عدالتی نظام کے حوالے سے بھی مختلف سوالات کئے۔ ان کے چیف جسٹس نے تفصیل سے جوابات دئیے۔

متعلقہ خبریں

نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل…

اسلام آباد۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے رکن معظم علی خان کیخلاف اثاثے چھپانے اور غلط…

18 گھنٹے
نوازشریف اثاثے چھپانے، غلط بیان حلفی پر نااہل ہوئے

مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ…

مانچسٹر۔ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں اپنے لوگوں کی آسانی اور انہیں ممکنہ حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے…

19 گھنٹے
مانچسٹر میں پیدل موبائل استعمال کرنیوالوں کیلئے الگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی…

اسلام آباد۔ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کہنے کو مسلمان ہے مگر مسلمانوں جیسی ایک بھی حرکت نہیں۔…

20 گھنٹے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی اداکار کو امن اور انسانیت کا درس

راہول مودی کی پابندیاں توڑ کر مقبوضہ کشمیر…

نئی دہلی۔ مودی سرکار کی تمام پابندیاں توڑ کر بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد…

22 گھنٹے
راہول مودی کی پابندیاں توڑ کر مقبوضہ کشمیر چلے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے