بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

غیر ملکی قرضے ریکارڈ ایک کھرب 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

229 Views 0 2 مہینے
غیر ملکی قرضے ریکارڈ ایک کھرب 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
Posted at 11 جون-2019

کراچی۔ پاکستانی معیشت آج جس مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ عام پاکستانی کو اس کا اندازہ نہیں ہے۔ ہر حکمران نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لٹایا۔ آج اس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی قرضوں لے کر عیاشیوں پر خرچ کر دئیے گئے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج ہر پیدا ہونیوالا پاکستانی بچہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کا مقروض ہے۔

Courtesy Geo Tv

ادائیگیاں پر سب سے زیادہ 4 ارب 40 ہزار ڈالر اٹھے

بیرونی قرضے اور اس کا سود ادا کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 2900 ارب بجٹ میں رکھنے پڑ رہے ہیں۔ اب پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی اقتدار میں آ کر 9 ماہ کے دوران قرضوں اور واجبات کی ادائیگی کیلئے 10 ارب 60 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے جس میں 74 ارب 20 کروڑ ڈالر کے سرکاری قرضے بھی شامل ہیں۔

یہ بیرونی قرضے مارچ 2019ء تک ایک کھرب 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کی نفسیاتی حد کو پار کر گئے۔ سرکاری قرضوں میں دوطرفہ کی جانیوالی ادائیگیاں پر سب سے زیادہ 4 ارب 40 ہزار ڈالر اٹھے۔ اب موجودہ حکومت نے صرف ادھار پر انحصار کرنے کے بجائے عالمی بانڈ پروگرام متعارف کرانے پر بھی غور شروع کر رکھا ہے۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس اس عرصے کے دوران یہ اضافہ 6 ارب 70 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

42 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

1 گھنٹہ
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

جولائی میں محض 30 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی

ریونیو میں کمی کے باعث محکمہ ایکسائز کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، گزشتہ برس…

14 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے