بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

123 Views 0 4 ہفتے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے
Posted at 23 مئی-2019

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کو 350 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ یوں بی جے پی اگلی ٹرم میں بھی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ایگزٹ پول سروے میں بھی مودی کی کامیابی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی نے بھی بی جے پی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کر لی

بی جے پی نے لوک سبھا کے انتخابات میں معروف فلمسٹارز اور کرکٹرز کو بھی ٹکٹ جاری کئے تھے۔ انتخابات کے دوران بی جے پی میں شامل ہونیوالے سنی دیول بھی جیت گئے ہیں، ہیمامالینی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے۔ سنی دیول کے والد اداکار دھرمیندر بھی ماضی میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب جیتتے رہے ہیں۔

شتروگھن سنہا،راج ببر اور ارمیلا شکست کھا گئیں

اب انکی اہلیہ اداکارہ ہیمامالنی نے اپنی حلقے سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جھگڑالو کرکٹر گوتم گھمبیر نے بھی دلی سے بے جے پی کی ٹکٹ پر انتخاب جیت لیا ہے۔ معروف ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی نے بھی بی جے پی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اداکارہ کرن کھیر کو بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب بی جے پی کے ٹکٹ پر جیاپرادھا شکست کھا گئی ہیں جبکہ کانگریس کے ٹکٹ پر شتروگھن سنہا، راج ببر اور ارمیلا میڈونکر شکست کھا گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے