بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

فضل الرحمان کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے۔ شیخ رشید

Tariq Avatar
68 Views 0 3 ہفتے
businees recorder
Posted at 5 اکتوبر-2019

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہتے ہیں۔ ان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ جس وقت دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا وہ بہت نازک ہے۔

ریلوے ہید کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو باتیں مارکیٹ میں پھیلا رہے ہیں وہ غلط ہیں۔ 70 کی دہائی مفتی محمود الرحمن نے بھی ایسی تحریک چلائی تھی۔ ابھی مارچ کو تین ہفتے باقی اس دوران بھارت کوئی بھی شرارت کر سکتا ہے۔

Courtesy Express

شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب مت کھیلو

عمران خان پاکستانی تاریخ کے اہم دورے پر چین جا رہے ہیں ایسے موڑ پر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا ملک کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے مولانا صاحب کے چارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ان موضوعات پر بات کی جس کے بعد علما کی بڑی تعداد نے عمران خان کی تقریر پر تعریف کی۔

شیخ رشید نے شہباز شریف سے مخاطب ہو کر کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب مت کھیلو ۔ فیصلہ کرو ادھر یا ادھر۔ فضل الرحمان کو آگے کر کے کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب وہ دور نہیں رہا یہ قوم ڈبل شاہ کے کردار والے آدمیوں کو پہچانتی ہے۔ کچھ لوگوں کو شک ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ایک ہیں اور مل کر ایسی پالیسی بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اچھا کھیل رہے ہیں۔ انہیں علم ہے دھرنے سے کیا نقصان ہو سکتا ہے۔ ایک روز پہلے آصف علی زرداری کو ٹی وی پر دیکھا، ایسا لگا جیسے کوئی مردہ آ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

53 منٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام سہولیات بحال کریں۔ امریکہ

امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے…

22 گھنٹے

سرفراز کو کرکٹ نہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ایک اچھے وکٹ کیپر…

5 دن

امریکہ اور ترکی کے درمیان بڑا معاہدہ ہو گیا

ترکی اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ترک فوج پانچ روز یعنی…

5 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

53 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے