بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے منظور

51 Views 0 1 ہفتہ
Posted at 12 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اثاثے چھپانے کے کیس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کر لیا۔ عدالت عالیہ نے وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

Courtesy Social Media

الیکشن کمیشن سے جہلم زمین کے گوشوارے چھپائے

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ آپ کو ہمیں مطمئن کرنا ہو گا۔ اس پر وکیل نے کہا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے جہلم کی زمین کے گوشوارے چھپائے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہئیں۔ میں نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ فواد چودھری اثاثے چھپانے کی وجہ سے صادق اور امین نہیں رہے۔

اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کونسا انسان صادق اور امین ہو گا؟ اس پر درخواست گزار وکیل نے کہا نوازشریف اور جہانگیر ترین کیس راہنمائی کیلئے موجود ہیں۔ دونوں کیسز میں نااہلی ہوئی۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ خواجہ آصف کو بھی نااہل کیا گیا مگر سپریم کورٹ نے بحال کر دیا۔ یہ مثال بھی ہمارے سامنے موجود ہیں۔ عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں گھسیٹنا ٹھیک نہیں۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے