بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

یورپی پارلیمنٹ ممبران کو کشمیر کی صورتحال پر تشویش

80 Views 0 2 ہفتے
یورپی پارلیمنٹ ممبران کو کشمیر کی صورتحال پر تشویش
Facebook
Posted at 3 ستمبر-2019

برسلز۔ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ میں کشمیر کی صورتحال پر بحث کو رکوانے کی بھارت سازش ناکام ہو گئی ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فیصلے کی مذمت کی بلکہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

Courtesy Facebook

ان کیمرہ اجلاس منعقد ہونا پاکستان کی ایک بڑی کامیابی

بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس منعقد ہونا پاکستان کی ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی صورتحال کے خاتمے اور ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر لگی بندشوں کی مذمت کی گئی۔

تمام اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ادھر بھارتی نژاد برطانوی رکن یورپی پارلیمنٹ نینا گل کارروائی کی مخالفت میں سرگرم دکھائی دیں مگر ان کی ایک نہ چلی۔ کمیٹی ارکان نے وادی میں مسلسل کرفیو پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ادھر برسلز میں پاکستانی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی۔

بھارتی اقدام سے بڑا انسانی المیہ وقوع پذیر ہو سکتا ہے

میٹنگ ان کیمرہ تھی جس میں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ یورپی ممبران پارلیمنٹ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام سے کوئی بڑا انسانی المیہ وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے۔ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل تلاش کرنا ہو گا۔ عالمی برادری نے کشمیریوں کی آواز سننا شروع کر دی ہے۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے