بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

دہلی میں پاکستانی سفارت خانے میں افطاری کیلئے آنیوالے مہمانوں سے پوچھ گچھ

91 Views 0 3 ہفتے
دہلی میں پاکستانی سفارت خانے میں افطاری کیلئے آنیوالے مہمانوں سے پوچھ گچھ
Posted at 29 مئی-2019

نئی دہلی۔ کہنے کو تو بھارت دنیا کی سب سے بڑی سیکولرجمہوریت ہے مگر اقلیتوں کیساتھ اسکا ناروا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ دنیا کے تمام مذاہب اہم تہواروں پر ایک دوسرے کیلئے روا داری کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ان مواقع پر اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔

Courtesy Daily Times

کئی مہمانوں کو سفارت خانے جانے سے روک دیا

دہلی میں پاکستانی سفارت خانہ ہر سال ماہ رمضان کے مبارک موقع پر اہم مسلمان شخصیات کو پاکستانی ہائی کمیشن میں افطاری کیلئے مدعو کرتا ہے۔ اس مرتبہ ہائی کمیشن میں افطاری کیلئے آنیوالے مہمانوں سے بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی اور کئی مہمانوں کو سفارت خانے جانے سے روک دیا۔

بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں

پاکستانی سفارت خانے نے بھارتی ایجنسیوں کی اس حرکت پر بھارتی حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے 23 مارچ کو بھی پاکستانی سفارت خانے میں آنیوالے مہمانوں کو ہراساں کیا گیا تھا۔ مودی نے الیکشن 2019ء پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ کر جیتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں بھارتی سرکار کی جانب سے ایسی اوچھی حرکتیں مزید دیکھنے میں آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے