بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

سول سروس کا امتحان پاس کرنے سے صرف ایک قدم دور

90 Views 0 3 ہفتے
سول سروس کا امتحان پاس کرنے سے صرف ایک قدم دور
Posted at 29 مئی-2019

کیرالا۔ سیانوں کا کہنا ہے کہ علم کسی کی میراث نہیں ہوتا۔ اللہ جسے چاہے نواز دے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کا ہے۔ اس واقعہ کو انگریزی جریدہ ”دی میل“ نے اپنی تازہ اشاعت میں شائع کیا ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ کیرالا جنکشن پر سری ناتھ نامی قلی بھاری سامان کندھوں پر اٹھا کر اپنی زندگی کی گاڑی چلاتا ہے۔

اس کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سول سروس کا امتحان پاس کرنے سے محض ایک قدم کی دوری پر ہے۔ اس نے کیرالا پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان پاس کر لیا ہے۔ کندھوں پر بھاری بھر کم بوجھ اٹھائے کیرالا کا یہ قلی فون اور ائرفون کو اپنی لائف لائن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

Courtesy The Mail

وہ پچھلے پانچ سال سے کیرالا ریلوے سٹیشن پر قلی کا کام کر رہا ہے۔ بھاری بھر سامان اٹھاتے ہوئے وہ ائرفون کے ذریعے اپنے ٹیچرز کے لیکچرز کو سنتا رہتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی کامیابیوں کے پیچھے سب سے زیادہ ہاتھ وائی فائی کا ہے۔

سریتھ کو سٹیشن پر وائی فائی سہولت کا بے حد فائدہ پہنچا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ تین مرتبہ امتحان دے چکا ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ سٹیشن پر وائی فائی سے فائدہ اٹھایا۔ مسافروں کے سامان کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے میں اپنے ائرفون سے سٹڈی مواد سنتا رہتا ہوں اور اپنے دماغ میں ان سوالوں کی گتھیاں سلجھاتا رہتا ہوں۔

یوں کام کے دوران بھی مجھے سٹڈی کا موقع مل جاتا ہے۔ رات کو فرصت کے اوقات میں پڑھائی کو دوبارہ دہراتا ہوں۔ بھارتی حکومت نے 2016ء میں مسافروں کی سہولت کیلئے 685 ریلوے سٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کر رکھی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وائی فائی کی سہولت نے اس کیلئے ممکنات کے دروازے کھول دئیے جو پہلے وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ چند سیکنڈزمیں آن لائن امتحانی فارم، فیس سے متعلقہ مواد اور امتحانی پیپر چند سیکنڈ میں لوڈ کر لیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے