بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

چند سال قبل نفرت انگیز تقریر پر متحدہ بانی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی

224 Views 0 2 مہینے
چند سال قبل نفرت انگیز تقریر پر متحدہ بانی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
Posted at 11 جون-2019

لندن۔ متحدہ کے بانی کو سکاٹ لینڈ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ انہیں پوچھ گچھ کیلئے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔سکاٹ لینڈ پولیس نے صبح سویرے انکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتاری عمل میں لائی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں 15 پولیس افسران نے ان کی گرفتاری میں حصہ لیا۔ ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ اور ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف 2016ء میں نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔

Courtesy Dunya Tv

ان کیخلاف برطانیہ کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی

حکومت پاکستان نے نفرت انگیز تقریر کا مواد حکومت برطانیہ کو فراہم کیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اس مقدمے میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ان کیخلاف برطانیہ کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے متحدہ کے بانی لگ بھگ تین دہائیوں سے لندن میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ان پر منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں بھی سکاٹ لینڈ پولیس نے تفتیش کی تھی مگر تب ہاتھ ہلکا رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیریوں پر مودی سرکار کے ظلم و…

1 منٹ
بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی بجائے استعفٰی دے دیا

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

45 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

1 گھنٹہ
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے