بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

کورونا سے متاثرہ مریض کو چھپانا ماریہ بی کے شوہر کو مہنگا پڑ گیا

Tariq Tariq
54 Views 0 2 ہفتے
کورونا سے متاثرہ مریض کو چھپانا ماریہ بی کے شوہر کو مہنگا پڑ گیا
Express
Posted at 24 مارچ-2020

ملک کی معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو اپنے کورونا سے متاثرہ ملازم کو چھپانے پر جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی۔ بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی۔ لاہور پولیس کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ طاہر سعید نے اپنے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت سے چھپایا۔

پولیس طاہر سعید کے ملازم کو وہاڑی سے ریسکیو کر کے میوہسپتال لاہور لے آئی

اسے علاج کیلئے ہسپتال بھجوانے کے بجائے اس کے آبائی گاؤں وہاڑی بھیج دیا جس پر پولیس نے طاہر سعید کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گھر سے گرفتار کر لیا۔ لاہور پولیس طاہر سعید کے ملازم کو بھی وہاڑی سے ریسکیو کر کے میوہسپتال لاہور لے آئی۔ اس حوالے سے ماریہ بی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے میرے شوہر کو بغیر ایف آئی آر اور درخواست کے گرفتار کیا۔

ادھر لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد قانونی تقاضے پورے کئے جانے پر طاہر سعید کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس کامزید کہنا ہے کہ متاثرہ ملازم راستے اور اپنے گاؤں کرم پور میں بے شمار لوگوں سے ملا۔ طاہر سعید کے مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اب پورے گاؤں کو قرنطینہ میں رکھنا پڑے گا۔

واضح رہے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے صوبے بھر میں ایسے کسی بھی مریض کو چھپانے کو مجرمانہ فعل قرار دے رکھا ہے اور ایسے کسی بھی شخص کو سخت سزا کا حقدا بھی ر قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

لاشیں رکھنے کیلئے بیگ ہیں تو سیاست کریں، سربراہ ڈبلیو ایچ او…

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانم گیبریوس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے…

27 منٹ
لاشیں رکھنے کیلئے بیگ ہیں تو سیاست کریں، سربراہ ڈبلیو ایچ او کا ٹرمپ کو جواب

لاک ڈاؤن کے دوران تیونس میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹ…

کرونا ایک وبا بن کر دنیا کے 204 ممالک میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ ہر ملک اس…

5 دن
کرونا لاک ڈاؤن کے دوران تیونس میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹ ادا کرینگے

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

2 ہفتے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

مسجد کو اللہ کا گھر کہا جاتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کا واضح حکم بھی ہے…

2 ہفتے
انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

5 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے