بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

کیپٹل انتظامیہ کی ملازمین پر ہاتھ ملانے اور بائیومیٹرک کے استعمال پر پابندی

Tariq Tariq
96 Views 0 4 ہفتے
Propakiatani
Posted at 5 مارچ-2020

کپپٹل انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اپنے ملازمین پر ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کر دی۔ اسلام آباد کیپٹل انتظامیہ نے اپنے ملازمین کیلئے بائیومیٹرک مشینیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی۔

کیپٹل انتظامیہ نے اپنے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ پرہجوم علاقوں میں جانے پر گریز کریں ٗ فلو زدہ شخص سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنے چہروں کو فیس ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں اور ہاتھوں کو جراثیم سے پاک رکھنے والے(ہینڈ سینی ٹائیزر) اپنے ساتھ رکھیں تاکہ وائرس کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

مزید آرڈر تک مینول حاضری لگانے کی ہدایت

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کیلئے اپنے تمام ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری سے بھی مستثنٰی قرار دے دیا۔پمز کی جانب سے ایک آفیشل سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں بائیومیٹرک حاضری کے احکامات کو معطل کر کے مزید آرڈر تک مینول حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ احکامات کلینیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سے ملاقات کے دوران تجویز کئے گئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے بھی تمام شعبوں کے سربراہوں کواپنے اپنے شعبوں میں مینول حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پمز کے تمام شعبوں کے سربراہوں کو یہ احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں کہ وہ رومال اور فیس ماسک کی اپنے شعبوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پمئز ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کم از کم لوگوں سے ملیں اور اپنے ہاتھوں کو مسلسل دھونے کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تمام ائرپورٹس پر سائیکولوجسٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں تاکہ مسافروں کے حوالے سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے تحفظات سے نمٹا جا سکے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ہیلتھ منسٹری نے کوروناوائرس کے دو سو مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کرائے جن میں سے صرف پانچ میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ادھر وزارت صحت میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کو سیکرٹری ہیلتھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

5 دن
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

مسجد کو اللہ کا گھر کہا جاتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کا واضح حکم بھی ہے…

5 دن
انڈونیشیا نے مسجدیں بند نہیں کیں، حل نکال لیا

کورونا پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھائی…

اسلام آباد۔ کورونا سے کیسے قابو پایا جائے۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جو نہ صرف دنیا بھر…

6 دن
کورونا پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھائی جا ئے گی

ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریض کتنا وائرس پھیلاتا ہے

کورونا ایک عالمی وبا کی شکل میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ اب شاید…

1 ہفتہ
ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریض کتنا وائرس پھیلاتا ہے

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

2 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

2 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

3 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے