بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-May-2020

کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے کن کرکٹرز کو این او سی جاری ہوئے

paktv Avatar
574 Views 0 11 مہینے
کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے کن کرکٹرز کو پی سی بی نے این او سی جاری کئے
Posted at 18 جولائی-2019

لاہور۔ ورلڈکپ 2019ء اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے بعد اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کئے رکھا۔ تھکان سے چور کر دینے والے میگا ایونٹ کے بعد چند قومی کرکٹرز ان ایکشن ہونے جا رہے ہیں۔ حالانکہ انہیں اپنی فٹنس کیلئے سخت آرام کی ضرورت ہے مگر لیگ کرکٹ میں پیسے کی ریل پیل کرکٹرز کو تمام سختیاں جھیلنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

Courtesy Dawn

حفیظ، وہاب ، شعیب ملک، شاداب اور عمر اکمل نے اجازت نامہ مانگا تھا

بھارتی اسپانسرز سے سجی کینیڈا ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی بھی جاری کر دئیے گئے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ پاکستانی کرکٹرز بھارتی سپانسرز کی نگرانی میں کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہ کرتے اور پی سی بی کو این او سی لینے کیلئے آزمائش میں نہ ڈالتے مگر پی سی بی نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند کرکٹرز کو کینیڈین لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

آل راؤنڈر محمد نواز کا بھی لیگ سے معاہدہ ہوا ہے

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز محمد حفیظ، وہاب ریاض، شعیب ملک، شاداب خان اور عمر اکمل نے اجازت نامہ مانگا تھا جس پر بورڈ نے انہیں شرکت کی اجازت دے دی۔ آل راؤنڈر محمد نواز کا بھی اس لیگ سے معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے بورڈ کو این او سی کی درخواست دے رکھی ہے۔

شاہد آفریدی بھی اس لیگ کا حصہ بنیں گے

ذرائع کے مطابق انہیں بھی اجازت دے دی جائے گی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اس لیگ کا حصہ بنیں گے۔ ریٹائرڈ کرکٹرز ہونے کی وجہ سے انہیں این او سی لینے کی ضرورت نہیں۔ حال ہی میں ریٹائرڈ ہونیوالے بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ بھی اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

9 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ…

1 دن
بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس…

انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا…

1 دن
ورلڈ کپ میں بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا، بین اسٹوکس نے انکشاف کر دیا

عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن…

ملک بھر میں کوروناوائرس کے باعث جاری لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ناسازگار ہیں اور ایسے وقت…

3 دن
عوام کو عید سادگی سے منانے کی تلقین، نیوز انیکرز کے فیشن عروج پر

تازہ ترین

کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی…

ہندوستانی میڈیا آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے پاکستان کو نشانہ بناتا رہتا ہے اور اس سارے…

4 گھنٹے
کھیتوں کو تباہ کرنے کیلئے پاکستان ٹڈی دل بھیج رہا ہے، بھارتی میڈیا

اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے…

5 گھنٹے
اب تک جیتنے جہاز کریش ہوئے سب کی رپورٹ لائے، عمران خان

گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بچے اور…

بٹگرام میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2 بیویوں، بیٹا، بیٹی اور بہو کو قتل…

5 گھنٹے
وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان

مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

ملائیشیا کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے بیٹے کو…

6 گھنٹے
مہاتیر محمد کو ان کی اپنی سیاسی جماعت نے نکال دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے