بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

بریگزٹ روکنے کے بل پر برطانوی حکومت کو شکست کا سامنا

Tariq Tariq
222 Views 0 6 مہینے
بریگزٹ روکنے کے بل پر برطانوی حکومت کو شکست کا سامنا
Posted at 4 ستمبر-2019

لندن۔ بریگزٹ معاہدہ برقرار رکھنا ہے یا نکلنا ہے برطانوی پارلیمنٹ کے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔ بریگزٹ معاہدے میں ناکامی پر ہی سابق وزیراعظم تھریسامے کو اقتدار سے بیدخل ہونا پڑا۔ اب وزیراعظم بورس جانسن کو بھی بریگزٹ پر کڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

برطانوی پارلیمانی میں 31 اکتوبر کو بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ روکنے کے بل پر حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ قبل از وقت عام انتخابات کی قرارداد پیش کریں گے۔

Courtesy FaceBook

بل کے حق میں 328 اور مخالفت میں 301 ووٹ پڑے

حکمران جماعت کے چند ارکان نے حزب اختلاف کیساتھ ملکر برطانیہ کی 31 اکتوبر کو بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کو روکنے کیلئے بل منظور کروانے کے پہلے مرحلے میں حکومت کو شکست دے دی۔ بل کے حق میں 328 اور مخالفت میں 301 ووٹ پڑے۔ سابق کابینہ وزراء سمیت 21 ارکان نے اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیا۔

قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ حکومتی رکن پارلیمان کی جانب سے خلاف ووٹ دینے والے کو پارٹی سے بے دخل کر دیا جائیگا۔ ٹین ڈاؤننگ حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 14 اکتوبر کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ یہ بل انتخابات کے انعقاد سے پہلے منظور ہو جانا چاہئے۔ حزب اختلاف کے بل کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی یا بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے کی تاریخ 31 اکتوبر سے بڑھ کر 31 جنوری 2020 ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

38 منٹ
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی…

لندن۔ وکی لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں تہلکا مچا گیا تھا۔ لاکھوں خفیہ…

6 دن
کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی تھی؟

حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع

لاہور۔ معروف کامیڈی عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی موت نے نہ صرف شوبز حلقوں کو افسردہ…

6 دن
حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع

قانون کے محافظوں کا پولیس پر تشدد، ڈکیتی کے ملزم کوبھی چھڑوا…

لاہور۔ قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن جائیں تو پھر انصاف کے تقاضے کیسے پورے ہوں گے۔…

6 دن
قانون کے محافظوں کا پولیس پر تشدد، ڈکیتی کے ملزم کوبھی چھڑوا لیا

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

38 منٹ
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

38 منٹ
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

10 منٹ
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

9 منٹ
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے