بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

بورس جانسن کی قبل ازوقت انتخابات کرانے کی قرارداد بھی مسترد

85 Views 0 2 ہفتے
بورس جانسن کی قبل ازوقت انتخابات کرانے کی قرارداد بھی مسترد
Courtesy Facebook
Posted at 5 ستمبر-2019

لندن۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بھی بریگزٹ پر کڑے امتحان چیلنج کا سامنا ہے۔ اس سے پہلے سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو اپنے عہدے سر ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے موقف کو پذیرائی نہیں مل رہی۔ قرارداد منظور نہ ہونے کی صورت میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی دھمکی بھی کارگر ثابت نہ ہو۔ برطانوی پارلیمنٹ نے اس قرارداد کو بھی مسترد کر دیا۔

بورس جانسن کو 434 ووٹ درکار تھے مگر298 ووٹ مل سکے

قبل از وقت انتخابات کرانے کیلئے بورس جانسن کو 434 ووٹ درکار تھے مگر انہیں صرف 298 ووٹ مل سکے۔ قرارداد کیخلاف 56 ووٹ ڈالے گئے جبکہ قرارداد کو 136 ووٹوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب برطانوی عوام کی بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے تمام تر نظریں دارالامرا پر لگ گئی ہیں۔

لیبر پارٹی نے سرے سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

برطانوی اپوزیشن رہنما جریمی کوربن کا کہنا ہے کہ بورس جونسن نوڈیل بریگزٹ سے پیچھے ہٹ جائیں تو الیکشن کی حمایت کریں گے۔ قرارداد کیلئے لیبر پارٹی نے سرے سے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ لیبر پارٹی، ایس این پی اور لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کہ وہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ قبل ازیں دارالعلوم میں بریگزٹ بل میں تاخیر کی قرارداد منظور کی گئی۔

اب یہ بل منظوری کیلئے دارالامرا میں بھیجا جائیگا۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ اگر نو ڈیل بریگزٹ کیخلاف بل منظور ہو جاتا تو وہ قبل از وقت انتخابات کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی ملکہ البزیتھ سے ایک ماہ کیلئے پارلیمنٹ کی منسوخی کی درخواست بھی کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

2 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے