بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

31-May-2020

بلاول کا آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

paktv Avatar
163 Views 0 8 مہینے
بلاول کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا بڑا اعلان
File Photo
Posted at 10 اکتوبر-2019

کراچی۔ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور اسلام آباد کا لاک ڈاؤن عوامی حلقوں میں ہاٹ کیک بنا ہوا ہے۔ مولانا نے تنہا آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر کے پی پی اور مسلم لیگ کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ دونوں بڑی جماعتیں مولانا کے مذہب کارڈ اور دھرنے پر اپنے اپنے تحفظات ظاہر کر چکی ہیں لیکن انہیں مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت مگر دھرنے پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ وہ دھرنے اور احتجاج کی سیاست کے قائل نہیں لیکن جے یو آئی کا آزادی مارچ جس شہر سے بھی گزرے گا پی پی وہاں اسے بھرپور سپورٹ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Courtesy Social Media

آزادی مارچ جس شہر سے بھی گزرے گا پی پی وہاں اسے بھرپور سپورٹ کرے گی

اس موقع پر پی پی کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔ بلاول نے کہا کہ پی پی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اسے مکمل سپورٹ بھی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اجلاس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا۔ نالائق نااہل حکومت نے ہر سطح پر حالات بگڑے ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنا ہو گا۔

سلیکٹڈ حکومت سلیکٹرز کو خوش رکھنے میں مصروف رہتی ہے۔ بلاول نے کہا کہ ملک میں معاشی مسائل اور عام آدمی کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی ہے۔ آج اجلاس میں ملکی خارجہ پالیسی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہر سیاسی جماعت حکومت کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔ مولانا نے بھی آزادی مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ پیپلز پارٹی اسے سپورٹ کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اگلے ماہ پنجاب میں بھرپور انٹری دیں گے اور 18 اکتوبر کو جلسہ بھی کریں گے۔ سندھ حکومت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پورا تعاون کر یگی۔ پی پی چاہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کا جمہوری حق ملے۔ وہ جمہوریت پسند ہیں اور ہمشہ غیر جمہوری قوتوں کیخلاف جدوجہد کی۔

متعلقہ خبریں

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

2 گھنٹے
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس…

5 دن
ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی…

بلوچستان حکومت نےصوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کی مدت میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔…

1 ہفتہ
بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی

طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ موڑ کر احتجاج

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور طبی عمل اپنی مہ داریاں ادا کر رہے…

2 ہفتے
طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ پھیر کر احتجاج

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

2 گھنٹے
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

2 گھنٹے
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

3 گھنٹے
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

4 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے