بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اپنا حلیہ کیوں بدلنا پڑ گیا

100 Views 0 2 ہفتے
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اپنا حلیہ کیوں بدلنا پڑ گیا
Posted at 3 ستمبر-2019

نئی دہلی۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان میں پکڑے جانے کے ایک روز بعد رہائی کے واپس بھارت جاتے ہوئے پورا یقین تھا کہ مودی سرکار اور انتہا پسند ہندو اس کا جینا حرام کر دیں گے مگر حیرت انگیز طور پر مودی نے ابھی نندن کو تیسرا بڑا ملٹری ایوارڈ دیکر نہ صرف اسے احساس شرمندگی سے بچا لیا بلکہ اسے پائلٹ کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔

Courtesy Dunya

بڑی کے بجائے اب عام سائز کی موچھ رکھی لی

ورنہ بھارتی فضائیہ کے ایکٹ کے تحت دشمن کے ہاتھوں ایک مرتبہ پکڑے جانیوالے پائلٹ کو گراؤنڈ کر دیا جاتا ہے مگر ابھی نندن کے کیس میں ایسا نہیں کیا گیا۔ 27 فروری کی فضائی لڑائی کے بعد پکڑے جانیوالے ابھی نندن نے حیرت انگیز طور پر اپنی نئی شناخت ہی بدل لی۔ نتھو خان جیسی بڑی مونچھوں کے بجائے اب عام سائز کی موچھ رکھی لی جس سے اس کا حلیہ ہی بدل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائرچیف بریندر سنگھ ڈھناؤ نے ریٹائرمنٹ سے قبل پٹھان کوٹ ائر بیس پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کے ساتھ مگ 21 طیارے پر اڑان بھری۔ اس موقع پر بھارتی ائرچیف نے کہاکہ ابھی نندن اور مجھ میں دو باتیں قدرے مشترکہ ہیں۔

دونوں پاکستان کیخلاف لڑ چکے ہیں۔ دونوں جہاز سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔ واضح رہے ابھی نندن سابق بھارتی ائر چیف کے صاحبزادے ہیں۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے