بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

بھارتی نیوی جاسوس افسر کلبھوشن کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی

391 Views 0 2 مہینے
حاضر سروس بھارتی نیوی افسر کو جاسوسی کے الزام میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی
Posted at 5 جولائی-2019

کوپن ہیگن۔ بھارت ہمارا ایک ایسا ہمسایہ ملک ہے جس نے پہلے دن سے ہی ہمیں تسلیم نہیں کیا۔ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں تخریب کاری کے مذموم مقاصد کیلئے اپنے حاضر سروس آرمی افسران کو بھی بھجواتا رہا۔ سابق نواز شریف دور میں بھارتی حاضر سروس نیوی افسر کلبھوشن کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جس نے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔

بھارت اپنے جاسوس کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا تھا۔ عالمی عدالت انصاف پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیخلاف کیس کا فیصلہ 17 تاریخ کو سنائے گی۔

بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا

اس کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک جاری رہی تھی۔ 18 فروری کو بھارت نے اپنے دلائل کا آغاز کیا جبکہ 19 فروری کو پاکستان نے دلائل دئیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلاء نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلاء نے بھارتی وکلاء کے دلائل پر جواب دئیے۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

اس کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ کلبھوشن کیس کا فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف 17 جولائی کو سنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

مریم نواز جیت گئی، پی ٹی آئی کو بڑی ہار

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب…

13 گھنٹے

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

13 گھنٹے

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

1 دن

اژدھے رکھنے پر رابعہ پیرزادہ کی27 ستمبر کو طلبی

ماڈل ٹاون مجسٹریٹ نے مشہور گلوگار رابعہ پیرزادہ کو خطرناک اژدھے اور مگر مچھ رکھنے پر 27 ستمبر…

1 دن
اژدھے رکھنے پر رابعہ پیرزادہ کی27 ستمبر کو طلبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے