بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان

135 Views 0 1 مہینہ
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان
Posted at 19 جولائی-2019

اسلام آباد۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کیخلاف تمام پاکستانی الزامات کو برقرار رکھا ہے مگر بھارتی جاسوس کی قونصلر رسائی کی حمایت ضرور کی ہے۔ حکومت پاکستان نے عالمی انصاف کے اس فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو حاصل حقوق سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

وزیراعظم 22 مارچ کو امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں

قبل ازیں بھارتی انتخابات سے قبل بھی انڈین پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کے اگلے روز بھارت کے حوالے کر کے دنیا بھر سے داد بھی حاصل کی تھی۔ اب ایک مرتبہ پھر پاکستان نے عالمی برادری کو اچھا اشارہ دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران حان 22 مارچ کو امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں۔ اب کئی ایسے فیصلے بھی کئے جا رہے ہیں جن کا امریکہ اور مغرب طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا

اس دورے سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان زیر حراست قیدی کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دیگا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور قونصلر رسائی سے متعلق طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ملٹری کورٹ سے پھانسی کی سزا کو سول عدالتوں میں ریویو کا بھی کہا ہے۔ سابق اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی انصاف کے فیصلے کا پابند نہیں ہے۔ وہ اس فیصلے کو ماننے کا پابند نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

1 دن

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کی معافی…

ملتان۔ سابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا اندھا قتل نہ صرف ان کے پرستاروں بلکہ بوڑھے والدین…

1 دن

سابق وزیراعظم بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل…

اسلام آباد۔ اختیار ایک ایسی شے ہے جب بندے کے پاس ہو تو اسے غلط اور صحیح کی…

1 دن

ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا…

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے عدالت کے ذریعے بحریہ ٹاؤن سے رقم ادائیگی کیس کے پیسے مانگ لئے۔…

1 دن
ملک ریاض 25 ارب روپے کی قسط ادا کرے۔ سپریم کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے