بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری شہید

103 Views 0 4 ہفتے
بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کیدوران دو کشمیری شہید
Posted at 21 اگست-2019

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہؤے آج 17واں روز ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی سیکیورٹیز فورسز کے مظالم سے زندگی تنگ پڑ چکی ہے۔ آج بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سری نگر سے 40 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ 17 روزہ کرفیو کے دوران اب تک 6 ہزار سے زائد کشمیری حراست میں لئے جا چکے ہیں۔

Courtesy Facebook

کئی علاقوں میں کشمیری کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے

مقبوضہ وادی میں جیل میں جگہ کم پڑنے لگی ہے اور انہیں وادی سے باہر قید خانوں میں بھجوایا جا رہا ہے۔ ہر گھر کے باہر ایک فوجی پہرہ دے رکھا ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا عالمی سطح پر رابطہ منقطع ہے۔ کشمیریوں کے پاس کھانے کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ بچے دودھ سے ہلکان اور بزرگ ادویات کیلئے سخت پریشان ہیں۔

نوجوانوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے شدید تشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کی آوازیں لاؤڈ سپیکر پر پورے علاقے کو سنائی جاتی ہیں۔ گرفتار نوجوان کشمیریوں کے والدین کو اپنے بیٹوں سے ملنے نہیں دیا جا رہاہے۔ پولیس سٹیشن کے باہر والدین گرفتار بیٹوں سے ملنے کیلئے بے بسی کی تصویر بنے کھڑے ہیں۔ بھارتی حکام نے سکول کھولے ضرور ہیں مگر والدین بچوں کو گھروں پر ہی پڑھا رہے ہیں۔

پیلٹ گن اور آنسو گیس سے 8 کشمیری نوجوان زخمی

کئی علاقوں میں کشمیری کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے جنہیں پر شدید ترین ریاستی تشدد کیا گیا۔ انہیں پیلٹ گنز سے گولیاں برسا کر زخمی اور اپاہج بنایا جا رہا ہے۔ پیلٹ گن اور آنسو گیس سے 8 کشمیری نوجوان زخمی ہو گئے۔ 40 حریت رہنما دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبد اللہ، عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے