بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

بھارتی ائرلانز کو پاکستانی فضائی حدود کی پابندی سے سالانہ 549 کروڑ خسارہ

85 Views 0 3 ہفتے
بھارتی ائرلانز کو پاکستانی فضائی حدود کی پابندی کی وجہ سے سالانہ 549 کروڑ کا خسارہ
Posted at 4 جولائی-2019

لاہور۔ بھارت ایک ایسا ہمسایہ ملک ہے جس نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ علاقے کا چودھری اور تھانیدار بن کر خطے کے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنا اس کا دیرینہ خواب ہے لیکن ایٹمی پاکستان ہمیشہ اس کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہے۔

Courtesy Twitter

مودی نے شنگھائی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے طیارہ گزارنے کی اجازت مانگی

اب مودی نے بشکیک میں ہونیوالی شنگھائی تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے طیارہ گزارنے کی اسلام آباد سے اجازت مانگی تھی۔ اجازت ملنے کے باوجود اس روٹ کو استعمال نہیں کیا۔ اب بھارتی ائرلائنز کو بھی پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے سالانہ لگ بھگ پانچ ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بھارتی ائرلائنز کیلئے شمالی علاقوں سے گزرنے والے 11 روٹس میں سے صرف دو روٹس کھولے

بھارتی وزیر ہوابازی ہردیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ رواں برس 26 فروری سے فضائی حدود کی بندش ہمسایہ ملک کا یک طرفہ فیصلہ ہے۔ اس کا خاتمہ اسلام آباد کی منشا پر منحصر ہے۔ ہردیپ سنگھ کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمار کے تحت نجی فضائی کمپنی سپائس جیٹ کو جون تک 30 کروڑ، انڈی گو کو 25 مئی تک 25 کروڑ، گوائرفضائی کمپنی کو 20 جون تک 2 کروڑ اور ائر انڈیا کو دو جولائی تک 491 کروڑ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

واضح رہے پاکستان نے رواں برس 26 فروری کو بھارتی ائرفورس کے طیاروں کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کیلئے روٹ بند
کر دیا تھا جس کے بعد سے اب تک بھارتی ائرلائنز کیلئے شمالی علاقوں سے گزرنے والے 11 روٹس میں سے صرف دو روٹس کھولے گئے ہیں۔ ان روٹس کی بندش سے بھارت کے مشرق سے مغرب جانیوالی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ اس پابندی سے بھارتی پروازوں کا دورانیہ طویل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

لاہور شہر کی سڑکوں پر گڑھے نظر نہیں…

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو تعمیر و مرمت کی ہدایت کردی، حکام…

13 گھنٹے

مزدور کی ایسی سزا کہ انسانیت بھی شرما…

کراچی کے ایک فیکٹری میں مزدور کو غلطی کی ایسی سزا دی کہ انسانیت کی روح کانپ جائے۔…

15 گھنٹے

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے