بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

بھارت کیا کوئی بھی پاکستان کی جگہ نہیں لے سکتا: عرب ممالک نے بڑا اعلان کر دیا

Tariq Tariq
174 Views 0 3 مہینے
بھارت کیا کوئی بھی پاکستان کی جگہ نہیں لے سکتا: عرب ممالک نے بڑا اعلان کر دیا
Facebook
Posted at 5 ستمبر-2019

راولپنڈی۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ نے اکٹھے آج وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ بھارت کیا کوئی بھی پاکستان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ پاکستان سے اپنا رشتہ مزید مضبوط کرنے آئے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کھل کر کشمیر پر اپنا موقف پیش کیا۔

Courtesy Facebook

وزرائے خارجہ نے کھل کر کشمیر پر موقف پیش کیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا رشتہ مزید مضبوط کرنے آئے ہیں۔ پاکستان سے تعلقات مقدم اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ کسی دوسرے ملک کی وجہ سے یہ کبھی متاثر نہیں ہو سکتے۔ دونوں وزرائے خارجہ کی وزیراعظم سے 40 منٹ ملاقات جاری رہی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران نے پہلے ہی قوم سے کہہ دیا تھاکہ اسلامی ملک کشمیر پر صحیح معلومات نہ ہونے کی بنا پر پاکستان کی حمایت نہیں کی۔

اب انہیں صحیح معلومات مل چکی ہیں۔ وہ پاکستان کی کشمیر ایشو پر حمایت کریں گے جو آج سچ ثابت ہوئی۔ دریں اثنا پاک آرمی کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے دونوں وزرائے خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بھارت کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

سپہ سالار پاک فوج سے ملاقات میں مکمل حمایت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور اماراتی وزیر خارجہ عبد اللہ بن زاید بن سلطان ال نہیان نے سپہ سالار پاک فوج سے ملاقات میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے دونوں ممالک سے تعلقات بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سیکیورٹی مسائل پر پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قبل ازیں آج دونوں وزرائے خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں

آصف زرداری رہائی کے بعد پمز اسپتال سے روانہ

سابق صدر آصف علی زرداری ضمانت کے بعد پمز اسپتال سے بھی روانہ ہو گئے ہیں۔ آج شام…

3 دن
آصف زرداری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

کٹھ پتلی حکومت آئے گی تو قانون سازی ہوتی رہے گی۔بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد…

5 دن
بلاول کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا بڑا اعلان

پی ایس اونے شیل پیٹرولیم کے مزید 1ارب 55کروڑ کے شیئرز خرید…

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریفائنری…

2 ہفتے

پی ٹی آئی رہنمائوں کی اپنے ہی وزرا پر تنقید

اپوزیشن کی جانب سے حکومتی وزرا پر تو ہمیشہ ہی تنقید ہوتی آئی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف…

2 ہفتے
نپی ٹی آئی رہنما کی اپنے ہی وزرا پر تنقید

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

2 گھنٹے

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

1 گھنٹہ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

11 منٹ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

19 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے