بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

31-May-2020

بھارت کا چینی کرونا ٹیسٹ کٹس آرڈر منسوخ کرنے کا اعلان

paktv Avatar
55 Views 0 1 مہینہ
بھارت کا چینی کرونا ٹیسٹ کٹس آرڈر منسوخ کرنے کا اعلان
GEO
Posted at 28 اپریل-2020

نئی دہلی۔ بھارت نے کرونا کی فوری تشخیص کرنیوالی چینی کٹس نقائص سامنے کے بعد اس کا بڑا آرڈر منسوخ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین سے کرونا ٹیسٹ کی فوری تشخیص کیلئے پانچ لاکھ کٹس منگوائی تھیں۔ مگر اب یہ آرڈر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں پہلے سے موجود ایسی کٹس بھی واپس لینے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مختلف ریاستوں کے ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں پہلے سے موجود ایسی کٹس بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے فوری تشخیص کیلئے استعمال ہونیوالی یہ کٹس کرونا کا پتہ نہیں لگاتی بلکہ یہ متاثرہ شخص کے خون میں موجود اینٹی باڈیز کا تعین کرتی ہیں۔ انہیں تیس منٹ میں کرونا ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

فوری نتائج والی ان کٹس کے ذریعے کسی علاقے میں وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے بارے میں اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔ دنیا بھر کے بہت سارے ماہرین کرونا کی تشخیص کیلئے اس کے استعمال پر تحفظات ظاہر کر چکے ہیں۔ چین کی جانب سے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چینی کٹس میں خرابیاں ہیں۔

نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین سے برآمد کئے جانیوالے طبی آلات اور سامان کے معیا کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور چینی مصنوعات کو ناقص اور خراب کہنا منفی اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ اس سے تعصب بھی ظاہر ہوتا ہے۔ کئی بھارتی ریاستوں نے انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل پر زور دیا تھا کہ انہیں یہ کٹس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

بھارت میں پہلے ہی کرونا ٹیسٹ کٹس ضرورت سے کم ہیں۔ اس کے بعد آئی ایم آر سی نے دو چینی کمپنیوں سے یہ کٹس منگوانے کی اجازت دی تھی۔ بہت سی ریاستوں نے کٹس کے حوالے سے شکایات کی تھیں کہ صرف پانچ فیصد ٹیسٹ کے نتائج درست آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

6 منٹ
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس…

5 دن
ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی…

بلوچستان حکومت نےصوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کی مدت میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔…

1 ہفتہ
بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون میں 2 جون تک توسیع کر دی گئی

طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ موڑ کر احتجاج

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور طبی عمل اپنی مہ داریاں ادا کر رہے…

2 ہفتے
طبی عملے کا وزیراعظم کی آمد پر چہرہ پھیر کر احتجاج

تازہ ترین

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کر دی ہے۔ ‏سابق…

13 منٹ
مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری شروع کردی

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

6 منٹ
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ…

کراچی میں گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا کریش ہونے والا طیارہ جس…

1 گھنٹہ
تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی انشورنس 2 کروڑ ڈالرز

شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہو رہے ہیں اور اس بار…

2 گھنٹے
شیخ رشید کے اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کے چرچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے