بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

برطانوی شہزادہ چارلس بھی کورونا کے شکار ہو گئے

Tariq Tariq
45 Views 0 2 ہفتے
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
BBC
Posted at 25 مارچ-2020

سکاٹ لینڈ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا 71 سالہ شہزادہ چارلس کے ترجمان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے مگر ان کی صحت کو فوری کوئی تشویش لاحق نہیں ہے۔ رائل فیملی کی طرف سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شہزادہ چارلس میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں مگر ان کی صحت اچھی ہے۔ 72 سالہ ڈچز آف کروناوال کا ٹیسٹ سکاٹ لینڈ میں لیا گیا۔

شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر نے بیلیمور میں خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھ لیا

کورونا مثبت آنے کے بعد شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر نے بیلیمور میں خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھ لیا ہے۔ وہ پچھلے ایک ہفتے سے گھر پر ہی شاہی اموپر انجام دے رہے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اور طبی حکام کی جانب سے انہیں سیلف آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ان کا ٹیسٹ این ایچ ایس ایمبرڈین شائر میں لیا گیا جہاں مطلوبہ علامات آنے کے بعد کورونا ٹیسٹ تجویز کیا گیا۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ ان میں کورونا وائرس ان کی پبلک مصروفیات یا عوامی ملاقاتوں کی وجہ سے ہوا۔ ادھر ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم نے بکنگھم پیلس کے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ آنے کے بعد خود کو قرنطیہ کر رکھا ہے۔ رپورٹ کلیئر آنے کے بعد ہی وہ شاہی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اگر برطانیہ میں بروقت اقدامات نہ لئے گئے تو کورونا اٹلی سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ ادھر برطانوی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 350 بلین ڈالر مختص کر دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

لاشیں رکھنے کیلئے بیگ ہیں تو سیاست کریں، سربراہ ڈبلیو ایچ او…

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانم گیبریوس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے…

1 گھنٹہ
لاشیں رکھنے کیلئے بیگ ہیں تو سیاست کریں، سربراہ ڈبلیو ایچ او کا ٹرمپ کو جواب

Preparing is Key When Doing Real Estate Financial transactions

To start with, when starting a real estate business there are a few things must be aware of.…

2 دن

لاک ڈاؤن کے دوران تیونس میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹ…

کرونا ایک وبا بن کر دنیا کے 204 ممالک میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ ہر ملک اس…

5 دن
کرونا لاک ڈاؤن کے دوران تیونس میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹ ادا کرینگے

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

2 ہفتے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

تازہ ترین

اے ڈی بی کا پاکستان کی امداد میں 30 کروڑ ڈالر کا…

اسلام آباد۔ پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی نے مزید 30 کروڑ ڈالر (پچاس ارب) کا…

5 گھنٹے

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

3 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

3 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے