بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

بابراعظم کوہلی کی بیٹنگ کی ویڈیو دیکھتے ہیں

424 Views 0 3 مہینے
بابر اعظم کوہلی کی بیٹنگ کی ویڈیو دیکھتے ہیں
Posted at 7 جون-2019

برسٹل۔ قومی بلے باز بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی بیٹنگ کی ویڈیوز دیکھ کر انہوں نے اپنے کھیل میں نکھار لایا۔ پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان بلاشبہ ایک بڑے بلے باز ہیں۔ بعض لوگ ان کا ویرات کوہلی سے مقابلہ کرتے ہیں جو بڑے فخر کی بات ہے۔

Courtesy twitter

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں رنز نہ کرنے پر خود کو ڈانٹا تھا

بابر اعظم نے کہا کہ وہ ویرات کوہلی کے ہر میچ کی ویڈیو بغور دیکھتے ہیں اور سیکھتے ہیں کہ مختلف حالات میں کیسے بلے بازی کرنی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں رنز نہ کرنے پر انہوں نے خود کو ڈانٹا تھا اور جب بھی سکور نہ ہو وہ خود سے لڑتے ہیں۔

بابر اعظم سمجھتے ہیں کہ ٹیم ان پر انحصار کرتی ہے اور اگر وہ جلدی آؤٹ ہو جائے تو خود پر غصہ کرنا جائز ہے۔ بابر اعظم نے 66 ون ڈے میچز میں اب تک 51.34 کی اوسط سے 2824 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 13 ففٹیز اور نو سنچریاں شامل ہیں مگر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اوسط محض 35 کی ہے اور وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ اپنے ٹیلنٹ کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پائے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ خاص کر 26 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے انہوں نے ویرات کوہلی کی 27 اننگز کا ریکارڈ توڑا۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی اوسط 54 رنز فی میچ ہے۔

متعلقہ خبریں

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

13 گھنٹے

کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم سے معافی کیوں مانگی

فلپائنی باکسر کونریڈو تینامور کو پہلے ہی راونڈ میں شکست دینے والے قومی باکسر محمد وسیم کو پاکستان…

24 گھنٹے

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

1 دن

آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی بلے باز…

دبئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ایشز میں شاندار کارکردگی دکھانے…

1 دن
بابر اعظم 16 جبکہ سابق کپتان اظہر علی 21ویں پوزیشن پر فائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے