بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

ایک ہزار آسٹریلین نے ایک ہی وقت میں ایک جگہ جمع ہو کر ریکارڈ قائم کیا

357 Views 0 3 مہینے
ایک ہزار آسٹریلین نے ایک ہی وقت میں ایک جگہ جمع ہو کر ریکارڈ قائم کیا
Posted at 18 مئی-2019

نیو ساؤتھ ویلز۔ کینگروز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈال لیں۔ اس میں ریکارڈ قائم کرتے چلے جاتے ہیں۔ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اب سماجی شعبوں میں بھی ان کے نت نئے ریکارڈ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز میں قائم کیا گیا جہاں ایک ہی وقت میں ایک ہزار آسٹریلین نے ایک جگہ جمع ہو کر پنیر چکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کر دی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام آسٹریلین کمپنی کیتھی بیرنگنن اور کینگرو ویلی زرعی سوسائٹی نے کیا تھا۔

Courtesy Australian News

آسٹریلوی عوام اسے ایک صحت مند رجحان سمجھتی ہے

ایک ہزار خواتین و حضرات ایک مقام پر جمع ہوئے اور رنگ برنگے ذائقوں والے پنیر کو چکھا۔ آسٹریلوی عوام اسے ایک صحت مند رجحان سمجھتی ہے۔ اس موقع پر پنیئر کو بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر کاغذ کے گتے پر رکھ کر شائقین میں تقسیم کیا گیا۔

ایک ہزار افراد کی مدد کیلئے 20 ہیلپر بھی موجود تھے

ایک ہزار افراد کی مدد کیلئے 20 ہیلپر بھی موجود تھے جنہوں نے ہر شخص کو پنیئر پہنچانے کا فریضہ نبھایا۔ کینگرو ویلی نیو ساؤتھ ویلز میں واقع ہے۔ یہاں پنیر بھاری مقدار میں تیار کر کے پورے آسٹریلیا میں بھجوایا جاتا ہے۔

اس تقریب کو اخباری اور ٹی وی چینلز نے بھی براہ راست کوریج دی۔ تقریب کے دوران ڈیری مصنوعات، پھولوں، پھلوں اور دیگر زرعی اجناس کی نمائش بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

ہزاروں افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ…

راولپنڈی۔ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے۔ ایک مخصوص قسم کے مچھر سے پیدا ہونیوالی اس بیماری نے چند…

27 منٹ
چار ہزار افراد ڈینگی کی شکایت لیکر ہسپتال پہنچ گئے

بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہؤے آج 17واں روز ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی سیکیورٹیز فورسز…

52 منٹ
بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کیدوران دو کشمیری شہید

ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ 16 روپے…

کراچی۔ شہر قائد کے باسی ایک طرف قدرتی مسائل کا شکار ہیں تو دوسری جانب ان پر مہنگائی…

1 گھنٹہ
ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ 16 روپے لٹر مہنگا کر دیا

بورس جانسن بھی مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات…

لندن۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیر ایک مرتبہ پھر…

2 گھنٹے
بورس جانسن بھی مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات کے حامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے