بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج

Tariq Tariq
219 Views 0 6 مہینے
ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج
Posted at 5 ستمبر-2019

بغداد۔ بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد اب انڈین اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے۔ اس فیصلے کیخلاف پاکستان ہر فورم پر آواز اٹھا رہا ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں پر ہونیوالی بربریت پر عالمی ضمیر کو جاگایا جا سکے۔ سلامتی کونسل، او آئی سی کے بعد اب ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج شروع ہو گئی۔

Courtesy Facebook

بغداد میں ہونیوالی ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستانی وفد نے مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا۔ انڈین وفد مسئلہ کشمیر پر پاکستانی وفد کی حمایت پر غصے سے آگ بگولہ ہو کر ہوٹنگ پر اتر آیا۔ پاکستانی وفد میں شریک بیرسٹر سیف کی تقریر کے دوران بھارتی وفد نے سخت شور شرابہ شروع کر دیا۔

انڈین وفد کشمیر پر پاکستانی وفد کی حمایت پر آگ بگولہ

بیرسٹر سیف بھارتی وفد کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ذرا بھی مرعوب نہ ہوئے اور مسلسل کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھولتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سینکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا۔ تمام ممبران کانفرنس کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرنے میں پاکستانی کی مدد کریں۔ پانچ اگست سے مودی سرکار نے لاکھوں فوج کے ذریعے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

سینکڑوں افراد کو پیلٹ گنز کے ذریعے اندھا کر دیا گیا ہے۔ کشمیر ایک تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے مگر بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں ترکی، کویت اوردیگر ممالک نے بھی کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کی۔ پاکستانی وفد نے او آئی سی اور سلامتی کونسل سے بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی…

لندن۔ وکی لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں تہلکا مچا گیا تھا۔ لاکھوں خفیہ…

4 دن
کیا ٹرمپ نے جولین اسانج کو مشروط معافی کی پیش کش کی تھی؟

حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع

لاہور۔ معروف کامیڈی عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی موت نے نہ صرف شوبز حلقوں کو افسردہ…

4 دن
حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کی تحقیقات شروع

قانون کے محافظوں کا پولیس پر تشدد، ڈکیتی کے ملزم کوبھی چھڑوا…

لاہور۔ قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن جائیں تو پھر انصاف کے تقاضے کیسے پورے ہوں گے۔…

4 دن
قانون کے محافظوں کا پولیس پر تشدد، ڈکیتی کے ملزم کوبھی چھڑوا لیا

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کے بعد وی پی این سروس بھی…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے اور اسے بھارت کے…

5 دن

تازہ ترین

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

4 گھنٹے

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

3 گھنٹے
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار…

کراچی۔ کسٹمز ہاؤس کراچی میں اسسٹنٹ کلکٹرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

3 گھنٹے
چیئرپرسن ایف بی آر نے ٹیکس وصول کا ہدف مشکل ترین قرار دے دیا

سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

کراچی۔ ملک بھر میں پچھلے چند دنوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ آج تارہ دو…

2 گھنٹے
، نرخ فی تولہ 96 ہزار 300 تک پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے