بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

اے پی ایم ایل نے مشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو گمراہ قرار دیدیا

91 Views 0 2 ہفتے
آل پاکستان مسلم لیگ نے مشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا
Posted at 31 مئی-2019

اسلام آباد۔ پرانی کہاوت ہے کہ ہر عروج کو زوال ہے۔ چند سال پہلے پرویز مشرف 22 کروڑ پاکستانیوں کی قسمت کے سیاہ و سفید کے مالک تھے۔ ”سب سے پہلے پاکستان“ اور کمانڈ ہونے پر فخر کرتے تھے مگر آج کل صحت کے مسائل کی وجہ سے صاحب فراش ہیں۔ میڈیا میں ان کی اچانک طبیعت بگڑنے اور دبئی کے امریکن ہسپتال منتقل ہونے پر انکے پرستاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Courtesy Dunya Tv

مشرف کے وکیل نے بھی عدالت کو بتایا کہ انکے موکل چلنے پھرنے کے قابل نہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق صدر کو ملاقاتوں اور بات چیت سے روک دیا ہے۔ قبل ازیں انہیں رواں سال جنوری میں بھی اچانک طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے دوران مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے بھی عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہیں۔ وہ ٹھیک طرح سے بول بھی نہیں سکتے۔

وہ پاکستان آ کر عدالت میں اپنے مقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں مگر بیماری کی وجہ سے ایسا ان کیلئے ممکن نہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر کی صحت کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

پارٹی کی سیکرٹری جنرل مہرین آدم ملک کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مشرف کے تمام خیر خواہوں سے ان کی صحت یابی کیلئے دعاکی گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

5 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے