بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-November-2019

امریکی وزارت خارجہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلم

Tariq Tariq
386 Views 0 4 مہینے
مریکی وزارت خارجہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلم
Posted at 10 جولائی-2019

واشنگٹن۔وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو تین روزہ دورہ امریکہ پر جا رہے ہیں۔ انہیں امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ امریکہ کی دعوت دی تھی مگر امریکی وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کر کے کیا تاثر دینے کی کوشش کی ہے۔ بلاشبہ امریکی وزارت خارجہ ایک طاقتو ادارہ ہے اور تمام اہم ملکی اور غیر ملکی فیصلوں میں اس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

اس مرحلے پر جب وزیراعظم عمران خان کے دورے میں ڈیڑھ ہفتہ رہ گیا ہے۔ ایسا بیان سامنے آنا اچھا شگون نہیں۔ کیا امریکی وزارت خارجہ کو اس بات کی تصدیق کیلئے سالوں درکار ہیں کہ وہ اپنے ہی صدر سے وزیراعظم عمران کے دورے کی دعوت کے بارے میں پوچھ سکیں۔

Courtesy Washinton Post

کسی بھی ملک کے سربراہ کو اپنے ملک دورے کی دعوت کا شیڈول وزارت خارجہ ہی طے کرتی ہے

اس بیان پر سوائے ہنسنے کے اور کیا کہہ جا سکتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلم ہے۔ویسے بھی یہ بین الاقوامی سفارتی اصول ہے کہ کسی بھی ملک کے سربراہ کو اپنے ملک دورے کی دعوت اور غیر ملکی دوروں کا شیڈول وزارت خارجہ ہی طے کرتی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے رابطے کے بعد ہی میڈیا کو آگاہ کر سکوں گی

یہ صورت حال اس وقت سامنے آئی جب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیز نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو اس بات کا علم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس بارے میں وائٹ ہاؤس ہی تصدیق کر سکتا ہے، ہمیں اس کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ وائٹ ہاؤس سے رابطے کے بعد ہی میڈیا کو آگاہ کر سکوں گی۔

البتہ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کا ذکر ضرور سنا ہے مگر سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کے بارے میں آج بیان جاری کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے اور صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو اہم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔

متعلقہ خبریں

نواز شریف فیصلے پر اپیل کرتے تو عدالت رد کر دیتی۔ فروغ…

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت اگر عدالت کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے…

32 منٹ

عمران خان اپنے اور میرے خاندان کے کردار کا مقابلہ کرا لیں۔…

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان پر کردار کشی…

2 گھنٹے

وائی فائی چرانے پر باپ بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم کراچی…

کراچی میں وائی فائی کا پاسورڈ (کوڈ) چرانے پر باپ بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا…

3 گھنٹے

نواز، شہباز شریف کے بغیر ن لیگ کون چلائے گا

سابق وزیراعظم نواز شریف اور بھائی شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ پارٹی کی…

4 گھنٹے

تازہ ترین

نواز شریف فیصلے پر اپیل کرتے تو عدالت رد کر دیتی۔ فروغ…

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت اگر عدالت کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے…

32 منٹ

عمران خان نے بزرگ اور خواتین قیدیوں کی فہرست مانگ لی

وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پاکستان بھر کی جیلوں میں قید بچے، بزرگ، خواتین اور…

47 منٹ

عمران خان کے ایک ہفتے میں 3 اہم ممالک کے دورے

وزیراعظم آئندہ ماہ دسمبر میں تین ممالک کے دورے کریں گے۔ ان میں بحرین، سوئٹرز لینڈ اور ملائیشا…

1 گھنٹہ

عمران خان اپنے اور میرے خاندان کے کردار کا مقابلہ کرا لیں۔…

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان پر کردار کشی…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے