بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

امریکہ اپنی شکست پر دستخط کرنے کو تیار

75 Views 0 2 ہفتے
امریکہ اپنی شکست پر دستخط کرنے کو تیار
Twitter
Posted at 5 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ امریکہ ایک طرف طالبان کے ساتھ معاہدہ کیلئے بے تاب ہو رہا ہے تو دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے انکار کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے مگر بعد ازاں دستخط کرنے پر راضی ہونے کا اعلان کر دیا۔ معاہدے سے پہلے پومیپو نے کہا تھا کہ معاہدے پر دستخط کرنا امریکی شکست ہو گی۔

Courtesy Twitter

اب خود ہی اپنی شکست پر دستخط کیلئے راضی بھی ہو گئے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو سمجھتے ہیں کہ اگر معاہدے کے تمام فریق راضی ہیں تو پھر انہیں بھی کوئی اعتراض نہیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے چند روز قبل میڈیا ٹاک میں افغانستان میں مکمل فوجی انخلا کے بجائے 8600 امریکی فوجی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے چند روز قبل 8600 امریکی فوجی رکھنے کا اعلان کیا

قبل ازیں امریکی جریدے نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے لکھا تھا کہ ممکنہ معاہدے میں اختلافات کی وجہ سے وزیر خارجہ پومپیو نے دستخط سے انکار کیا۔ دوسری جانب افغان حکومت آج امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکے میں 3 افراد کی ہلاکت کو بھی طالبان کے کھاتے میں ڈال رہی ہے۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کئی اہم چیزوں سے متعلق واضح یقین دہانی ضروری ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ معاہدے میں القاعدہ کیخلاف جنگ کیلئے امریکی انسداد دہشت گردی فورسز کی مسلسل موجودگی کی ضمانت بھی فراہم نہیں کی گئی اور نہ اس بات کی ضمانت فراہم کی گئی ہے کہ کابل کی امریکہ نواز حکومت قائم رہے گی۔ امریکی وزیر خارجہ کو افغانستان میں لڑائیوں کے خاتمے کی بھی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

واضح رہے افغانستان کے لئے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان سے معاہدے کو قریب تر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے میں بعض نکات پر معمولی تحفظات کو جلد دور کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ رواں سال کے آخر تک بیشتر امریکی فوجیں واپس بلا لی جائے گی بشرط کہ طالبان بھی اس معاہدے پر پورا عمل کرے۔ افغانستان میں 17 ہزار نیٹو فوجی موجود ہیں۔ ان میں سے 14 ہزار امریکی جبکہ دیگر نیٹو فورسز کے ہیں۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

3 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

2 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے