بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

عالمی ادارے کا پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کا اعتراف

134 Views 0 1 مہینہ
عالمی ادارے کا پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کا اعتراف
Posted at 21 جون-2019

اسلام آباد۔ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں نہ صرف فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کیا بلکہ سب سے زیادہ قربانیاں بھی دیں۔ انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان میں امن و امان کی صورت حال کہیں بہتر ہے۔ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی عوام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

Courtesy Express

دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی

اب اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دینا پاکستان کی اہم کامیابی کہی جا رہی ہے۔ عالمی ادارے اور کئی ممالک سیکیورٹی صورتحال جاننے کیلئے اقوام متحدہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ماضی میں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔ عالمی برادری نے تعاون کے بجائے پاکستان میں سیکیورٹی خطرے کو جواز بنا کر اپنی کھیلوں کی ٹیمیں بھجوانے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان پچھلے دو سال سے پابندی کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہا تھا

اب اقوام متحدہ فیصلے سے ثابت ہو رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان پچھلے دو سال سے پابندی کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہا تھا۔ اس صورتحال سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو محفوظ ملک یوں ہی قرار نہیں دیا گیا۔

پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کر دیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس میں بہتری ہونے پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیا گیا۔ واضح رہے اقوام متحدہ کے انٹرنیشل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

مزدور کی ایسی سزا کہ انسانیت بھی شرما…

کراچی کے ایک فیکٹری میں مزدور کو غلطی کی ایسی سزا دی کہ انسانیت کی روح کانپ جائے۔…

15 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے