بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں سے کہیں زیادہ کینسر کاخطرہ بڑھا دیتا ہے

94 Views 0 3 ہفتے
اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں سے کہیں زیادہ کینسر کاخطرہ بڑھا دیتا ہے
Posted at 28 مئی-2019

نیویارک۔ امریکی سائنس دانوں نے تازہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ اگربتی کا دھواں صحت کیلئے نہایت مضر ہے جو جنیٹک تبدیلیوں کا موجب بن کر کینسرکا سبب بن سکتا ہے۔ امریکی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

ہر مذہب کے پیروکار اگربتی کو ہوا میں تازگی اور شفافیت کا باعث سمجھتے ہیں مگر انہیں اس بات کا قطعی اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ موت کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔ جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کیاکہ اگر آپ نان سموکر ہونے پر فخر کرتے ہیں تو یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھواں سے ہزار گنا نقصان دہ ہے۔

Courtesy Indian Today

روزانہ اگربتی کا استعمال اچھی صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہے

چینی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگربتی کا دھواں نہ صرف آپ کیلئے بلکہ آپکے پیاروں کیلئے بھی کینسر کا خدشہ بڑھا دیتا ہے۔ شمالی چین کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے دو عام قسم کی اگربتیں اگروڈ اور صندل وڈ پر تحقیق کی۔ اس تحقیق میں انکشاف کیا کہ روزانہ اگربتی کا استعمال اچھی صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔


Courtesy Indian Today

اگربتی کے دھواں سے نکلنے والے آلودہ ذرات استھما کا خدشہ بڑھا دیتے ہیں

امریکی کینسر سوسائٹی نے ایک تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ طویل عرصے تک اگربتی کا دھواں اپر رسپائیرٹری ٹریکٹ کینسرکا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ اگربتی کے دھواں سے نکلنے والے آلودہ ذرات برونکل ٹیوب کے ذریعے نہ صرف جلن پیدا کرتے ہیں بلکہ ہوا کے ذریعے پھیھپڑوں تک پہنچ کر استھما کا خدشہ بڑھا دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگربتی کا زہریلا دھواں نیورولوجیکل مسائل بشمول مائیگرین،سردرد اور بھول جانے کی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے