بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

عافیہ کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

154 Views 0 4 ہفتے
عافیہ صدیقی کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم
Posted at 20 مئی-2019

اسلام آباد۔ امریکی جیل میں قید پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو پاکستانی لانے کے بارے میں طویل عرصے سے ملک بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ان کی بہن فوزیہ صدیقی بھی اپنی بہن کو امریکی جیل سے آزادی پروانہ دلانے کیلئے طویل عرصے سے سرگرم ہیں۔

اب سپریم کورٹ نے اس کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت عظمٰی نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Courtesy UrduPoint

عافیہ صدیقی کی ہر تین ماہ بعد پاکستانی قونصلر سے ملاقات کرائی جاتی ہے

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت عظمٰی کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر تین ماہ بعد پاکستانی قونصلر سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔ جسٹس عظمت شیخ نے ان سے کہا کہ آپ جائزہ لیں کہ کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں مکمل ہو سکتی ہے؟

ان کا معاملہ دیگر پاکستانی قیدیوں کے ساتھ اٹھانے سے شاید کوئی بات بن جائے۔ عدالت عظمٰی نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے