بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

پیٹرول کی قلت، ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

Iqra Khan Iqra Khan
76 Views 0 1 مہینہ
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا
INCPak
Posted at 4 جون-2020

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کرنے کی ٹھان لی ہے۔

اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پیٹرول پمپس کےخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔

کراچی سمیت کئی شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا، جس پر اوگرا نے کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب بن گئی ہے، اندرون ملک سے سپلائی نہ آنے کی وجہ سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے بیشتر پیٹول پمپس بند ہوگئے اور جن کے پاس پیٹرول دستیاب ہے وہ دگنی قیمت وصول کررہے ہیں۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیر گلزار کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیوں نے سستا تیل خریدا نہیں تھا وہ انونٹری گین کیلئے پیٹرول فروخت نہیں کررہی ہیں، صرف پی ایس او پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کررہا ہے۔

اسی طرح اندورن ملک سے بلوچستان کو بھی پیٹرول کی فراہمی نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سےکوئٹہ کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔

جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے انہوں نے فی لیٹر قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

صدر آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سید قیام الدین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کی ذمہ دارنجی پیٹرولیم کمپنیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم جون سے پی ایس او کےعلاوہ دیگرکمپنیوں کی تیل کی سپلائی بند ہے، اوگرا، وزارت پیٹرولیم اورحکومت بلوچستان پیٹرول کی قلت کانوٹس لے، اگر پیٹرول نہیں ملا تو پی ایس او کے پمپس بھی بند کر دیں گے۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی پیٹرول کی قلت کی شکایات ہیں جہاں پشاور شہر سمیت بنوں میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس والے پائلٹس کو طیارہ اڑانے سے…

قومی ائیر لائنز (پی آئی اے ) نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراونڈ کرنے کا…

2 ہفتے
جعلی لائسنس کا معاملہ،262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار

پہلا سونے سے بنا ہوٹل تعمیر، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا…

سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی…

3 ہفتے
پہلا سونے سے بنا ہوٹل تعمیر، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا ؟

چین سے رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اسلحہ قوانین…

چین کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلا گئی اور فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول…

3 ہفتے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبیچین سے رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اسلحہ قوانین تبدیل

شوگر انکوائری رپورٹ پر حکم امتناع خارج، ملزم مالکان کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شوگر  ملز مالکان کی درخواست پر مختصر فیصلہ…

3 ہفتے
چینی انکوائری کمیشن کیس پر فیصلہ محفوظ

تازہ ترین

پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات…

4 گھنٹے
پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔…

4 گھنٹے
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

4 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

3 گھنٹے
علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے